السلام علیکم ورحمۃاللہ اللہ وبرکاتہ!
مسئلہ یہ عرض کرنا ہے کہ بھنگ، بیئر وغیرہ کی حرمت شراب کی طرح ہے یا نہیں؟
واضح رہے کہ اسلام نے ہر اس چیز کو سختی سے منع کیا ہے، جو عقل کو زائل کرنے والی ہو اور نشہ پیدا کرتی ہو، ہر نشہ آور چیز حرام ہے، خواہ وہ شراب کے نام سے ہو یا کسی اور نام سے۔ اسی لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”ہر نشہ آور چیز شراب ہے اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے“
بیئر میں بھی الکحل (شراب) شامل ہوتی ہے، جس سے نشہ پیدا ہوتا ہے، لہذا بیئر پینا بھی شراب پینے کے حکم میں شامل ہے اور شرعاً حرام ہے، اسی طرح بھنگ بھی نشہ آور اشیا میں سے ہے، اگرچہ وہ انگور یا کھجور سے تیار نہیں ہوتی، لیکن چونکہ اس کا استعمال بھی نشہ پیدا کرتا ہے، اس لیے شریعت نے اسے بھی حرام قرار دیا ہے۔
*القرآن الکریم:(المائدہ: 90:5)*
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالأَنْصَابُ وَالأَزْلاَمُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ.
*سنن ابي داود:(517/5،رقم الحديث:3674،ط: دار الرسالة العالمیة)*
حدَّثنا عثمانُ بنُ أبي شيبةَ، حدَّثنا وكيعُ بنُ الجرَّاح، عن عبد العزيز ابن عمر، عن أبي طُعمة (١) مولاهم وعبد الرحمن بن عبد الله الغافقي أنهما سمعا ابن عمر يقول: قال رسولُ الله ﷺ: «لَعَن الله الخمرَ وشاربَها وساقيَها، وبائعَها ومبتاعَها، وعاصِرها ومعتصِرها، وحامِلَها والمحمولَةَ إليه»
*الشامية:(457/6،ط: دارالفكر)*
قوله ويحرم أكل البنج) هو بالفتح: نبات يسمى في العربية شيكران، يصدع ويسبت ويخلط العقل كما في التذكرة للشيخ داود. وزاد في القاموس: وأخبثه الأحمر ثم الأسود وأسلمه الأبيض، وفيه: السبت يوم الأسبوع، والرجل الكثير النوم، والمسبت: الذي لا يتحرك. وفي القهستاني: هو أحد نوعي شجر القنب، حرام لأنه يزيل العقل، وعليه الفتوى، بخلاف نوع آخر منه فإنه مباح كالأفيون لأنه وإن اختل العقل به لا يزول، وعليه يحمل ما في الهداية وغيرها من إباحة البنج كما في شرح اللباب اهـ.
بس ڈرائیور حضرات کا مخصوص ہوٹلوں پر گاڑی روکنا اور مفت کھانا کھانا
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0