کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء

بارہ ربیع الاول کو گھر آیا ہوا کھانا کھانے کا حکم

فتوی نمبر :
698
| تاریخ :
0000-00-00
حظر و اباحت / حلال و حرام / کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء

بارہ ربیع الاول کو گھر آیا ہوا کھانا کھانے کا حکم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
سوال یہ ہیکہ بارہ ربیع الاول والے دن ہمارے گھر میں کسی پڑوسی کی طرف سے کچھ بریانی آئی انہوں نے مخصوص 12 ربیع الاول کو ہی بریانی بھیجا ہے تو کیا وہ بریانی کھانا جائز ہے ؟ براۓ مہربانی رہنمائی فرمائیں.

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

بارہ ربیع الاول کو کھانا تقسیم کرنے کو لازم سمجھنا اور اس کا التزام کرنا اور اس کو دین کا جزو بنانا بدعت ہے، اس بدعت اور التزام کو ختم کرنے کے لیے ایسا کھانا قبول نہیں کرنا چاہیے ، البتہ اگر اس دن کہیں سے کھانا آگیا اور اس کو کھا لیا تو امید ہے کہ گناہ نہ ہو گا، البتہ یہ بات ذہن نشین رہے کہ اگر یہ کھانا کسی غیر اللہ کے نام پر یا غیر اللہ کے تقرب حاصل کرنے کے لیے دیا گیا ہو تو اس صورت میں کسی مسلمان کی لیے یہ کھانا حلال نہیں ہے، اب چونکہ یہ پتہ لگانا مشکل ہے کہ کس نے کس نیت سے دیا ہے، کیونکہ عوام میں جہالت عام ہے اور صحیح عقائد کے علم کا فقدان ہے، اس لیے ایسے کھانے سے پر ہیز کرنا چاہیے ۔

حوالہ جات

القرأن الکریم:(البقرة173:1)*
إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةَ وَالدَّمَ وَلَحْمَ الْخِنزِيرِ وَمَا أُهِلَّ بِهِ لِغَيْرِ اللَّهِ فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَلَا عَادٍ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ.

*الاعتصام للشاطبي :(1/ 386-389، ط:دارعفان)*
إذا ثبت هذا؛ ‌فالدخول ‌في ‌عمل ‌على ‌نية ‌الالتزام له، إذا ثبت هذا، ‌فالدخول ‌في ‌عمل ‌على ‌نية ‌الالتزام له إن كان في المعتاد، بحيث إذا داوم عليه؛ أورث مللا، ينبغي أن يعتقد أن هذاالالتزام مكروه ابتداء، إذ هو مؤد إلى أمور جميعها منهي عنه:
أحدها: أن الله ورسوله أهدى في هذا الدين التسهيل والتيسير، وهذا الملتزم يشبه من لم يقبل هديته، وذلك يضاهي ردها على مهديها، وهو غير لائق بالمملوك مع سيده، فكيف يليق بالعبد مع ربه؟!...(والخامس): الخوف من الدخول تحت الغلو في الدين؛ فإن الغلو هو المبالغة في الأمر، ومجاوزة الحد فيه إلى حيز الإسراف.

*حاشیة الطحطاوي على مراقي الفلاح شرح نورالایضاح:(693/1، ط: دارالکتب العلمیة)*
واعلم أن النذر الذي يقع للأموات من أكثر العوام وما يؤخذ من الدراهم والشمع والزيت ونحوها إلى ضرائح الأولياء الكرام تقربا إليهم فهو باطل وحرام اهـ قال في البحر لوجوه منها أنه نذر لمخلوق ولا يجوز لأنه عبادة والعبادة لا تكون لمخلوق ومنها أن المنذور له ميت والميت لا يملك ومنها أنه إن ظن أن الميت يتصرف في الأمور دون الله تعالى كفر اللهم إلا أن يقول يا لله إني نذرت لك أن شفيت مريضي أو رددت غائبي أو قضيت حاجتي أن أطعم الفقراء الذين بباب السيدة نفيسة أو الفقراء الذين بباب الإمام الشافعي أو الإمام الليث أو اشترى حصرا لمساجد هم أو زيتا لوقودها أو دراهم لمن يقوم بشعائرها إلى غير ذلك مما يكون فيه نفع للفقراء والنذر لله وذكر الشيخ إنما هو بيان لمحل صرف النذر لمستحقيه القاطنين برباطه أو مسجده فيجوز بهذا الاعتبار إذ مصرف النذر الفقراء وقد وجد ولا يجوز أن يصرف ذلك إلى غنى غير محتاج إليه ولالشريف منصب لأنه لا يحل له الأخذ ما لم يكن محتاجا فقيرا ولا لذي نسب لأجل نسبه ما لم يكن فقيرا ولا لذي علم لأجل علمه ما لم يكن فقيرا.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 698کی تصدیق کریں
12
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بس ڈرائیور حضرات کا مخصوص ہوٹلوں پر گاڑی روکنا اور مفت کھانا کھانا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • ڈیو بوتل استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بکری کی اوجڑی کھانا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • ذبح کیے بغیر جانور کا گوشت کھانا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بارہ ربیع الاول کو گھر آیا ہوا کھانا کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بیئر اور بھنگ کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • افیون کے چھلکے کھانا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بینک میں ملازمت کر نے والے شخص کے ہاں کھانا کھانا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کلیجی کھانا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • طوطے کے گوشت اور انڈوں کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • چھالیہ کی خرید و فروخت کاحکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • باہر ممالک سے ذبح شدہ مرغی کے گوشت کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • پڑوسی سے برتن کے اعتبار سے آٹا وغیرہ قرض لینا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • شراب پینے کے حرام ہونے پر دلیل

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات