عبادات / جنائز / نماز جنازہ

اہلِ حدیث مسلک سے تعلق رکھنے والے شخص کی نمازِ جنازہ پڑھانے سے نکاح ختم ہونے کا حکم

فتوی نمبر : 3525 0000-00-00 3 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

محترم مفتی صاحب! گزارش ہے کہ ہمارے علاقے کے ایک محلے میں تقریباً چالیس سال سے ایک مسجد قائم ہے۔ یہ مسجد اہلِ سنت والجماعت (بریلوی مسلک) کی ہے اور اس مسجد کے امام صاحب بھی اسی مسلک سے تعلق رکھتے ہیں، اس مسجد میں گزشتہ تقریباً چالیس سال سے اہلِ حدیث، دیوبندی اور بریلوی مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد باقاعدگی سے نماز ادا کرتے چلے آ رہے ہیں۔ اہلِ حدیث اور دیوبندی حضرات بھی اسی مسجد کے امام صاحب کی اقتدا میں نماز پڑھتے ہیں، اب تقریباً چھ سات دن قبل، یعنی 2 تاریخ کو، اسی محلے میں اہلِ حدیث مسلک سے تعلق رکھنے والے ایک بچے کا انتقال ہوگیا، مرحوم بچے کے اہلِ خانہ نے مسجد کے امام صاحب (قاری صاحب) سے درخواست کی کہ آپ تشریف لا کر ہمارے بچے کی نمازِ جنازہ پڑھا دیں، اس پر امام صاحب نے نمازِ جنازہ پڑھانے سے انکار کرتے ہوئے یہ بات کہی کہ:"اگر میں اہلِ حدیث مسلک سے تعلق رکھنے والے اس بچے کی نمازِ جنازہ پڑھاؤں گا تو میرا نکاح ختم ہو جائے گا۔" حالانکہ اہلِ حدیث حضرات گزشتہ تقریباً چالیس سال سے اسی مسجد میں نماز ادا کرتے آ رہے ہیں اور اسی امام صاحب کی اقتدا میں نماز بھی پڑھتے ہیں۔ اب محترم مفتی صاحب سے درج ذیل امور کے بارے میں شرعی رہنمائی مطلوب ہے: 1) کیا اہلِ حدیث مسلک سے تعلق رکھنے والے مسلمان بچے کی نمازِ جنازہ پڑھانے سے بریلوی مسلک کے امام کا نکاح ختم ہو جاتا ہے؟ 2) کیا کسی دوسرے مسلک سے تعلق رکھنے والے مسلمان کی نمازِ جنازہ پڑھانا شرعاً ناجائز ہے؟ 3) کیا محض کسی اہلِ حدیث شخص کی نمازِ جنازہ پڑھانے سے امام صاحب کے نکاح کے ختم ہونے کا کوئی شرعی حکم موجود ہے؟ 4) اگر امام صاحب نے یہ بات کہی ہے تو کیا اس بات کی شرعی طور پر کوئی بنیاد ہے؟ براہِ کرم قرآن و سنت اور فقہِ حنفی کی روشنی میں وضاحت فرمائیں۔ براہِ کرم اس مسئلے کا مدلل اور واضح جواب عنایت فرمائیں، تاکہ عوام میں پائی جانے والی اس غلط فہمی کو دور کیا جا سکے۔جزاکم اللہ خیراً۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ اہلِ حدیث مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد، جب تک ان سے کوئی ایسا عقیدہ یا عمل ثابت نہ ہو جو شرعاً موجبِ کفر ہو، مسلمان ہیں ، محض فقہی یا مسلکی اختلاف کی بنا پر انہیں دائرۂ اسلام سے خارج نہیں سمجھا جا سکتا ، لہٰذا ان کی نمازِ جنازہ پڑھنا شرعاً درست ، بلکہ باعث اجر و ثواب ہے۔ پوچھی گئی صورت میں اہلِ حدیث مسلک سے تعلق رکھنے والے مسلمان بچے کی نمازِ جنازہ پڑھانا شرعاً درست تھا اور اس کی نمازِ جنازہ پڑھانے سے امام صاحب کا نکاح ہرگز ختم نہیں ہوتا، کیونکہ نکاح کے ختم ہونے کے شرعی اسباب متعین ہیں اور کسی دوسرے مسلک سے تعلق رکھنے والے مسلمان کی نمازِ جنازہ پڑھانا ان اسباب میں شامل نہیں، لہذا امام صاحب کا یہ خیال شرعاً بے بنیاد اور غلط ہے۔ امام صاحب کو چاہیے تھا کہ مسلمان بچے کی نمازِ جنازہ پڑھانے میں تعاون کرتے اور مسلکی اختلاف کو اس شرعی فریضے کی ادائیگی میں رکاوٹ نہ بناتے۔

المعجم الكبير للطبراني: (12/ 447، رقم الحديث : 13622،ط: مكتبة ابن تيمية ) عن ابن عمر، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ‌صلوا ‌على ‌من ‌قال: لا إله إلا الله، وصلوا وراء من قال: لا إله إلا الله " بدائع الصنائع :(1/ 311، ط: دار الكتب العلمية ) وأما بيان من يصلى عليه ‌فكل ‌مسلم ‌مات ‌بعد الولادة يصلى عليه صغيرا كان، أو كبيرا، ذكرا كان، أو أنثى، حرا كان، أو عبدا إلا البغاة وقطاع الطريق، ومن بمثل حالهم لقول النبي: صلى الله عليه وسلم صلوا على كل بر وفاجر . الجوهرة النيرة: (1/ 106، ط: المطبعة الخيرية ) الصلاة على الميت ‌ثابتة ‌بمفهوم ‌القرآن قال الله تعالى {ولا تصل على أحد منهم مات أبدا} [التوبة: 84] والنهي عن الصلاة على المنافقين يشعر بثبوتها على المسلمين الموافقين وثابتة بالسنة أيضا قال عليه الصلاة والسلام صلوا على من قال لا إله إلا الله ولا خلاف في ذلك وهي فرض على الكفاية ويسقط فرضها بالواحد .
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دماغی معذور کے جنازے میں پڑھی جانے والی دعا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز جنازہ میں تیسرے تکبیر کے بعد سلام پھیرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جس بچے کے کان میں اذان نہ دی گئی اس کی نماز جنازہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت پردومرتبہ نمازجنازہ پڑھنےکاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قبر پر نماز جنازہ پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
محراب کا شرعی حکم اور اس میں نماز جنازہ پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کئی میتوں پر اجتماعی جنازے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
محلے کے امام کےلیے میت کے ولی سے نماز جنازہ کی اجازت لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز جنازہ میں تیسری تکبیر پر سلام پھیرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز جنازہ میں امام میت کے سینے کے برابر کھڑا ہوگا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کراچی میں میت کی نماز جنازہ پڑھنے کی صورت میں گاؤں میں دوسری دفعہ نماز جنازہ پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈاکہ ڈالنے والے آدمی کے جنازے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جنازے کی امامت کا حقدار کون ہے؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جوتوں میں نماز جنازہ ادا کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز جنازہ پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غائبانہ نماز جنازہ اور میت کے جسم کا کچھ حصہ ملنے کی صور ت میں جنازہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جوتے میں نماز جنازہ کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسجدمیں نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جنازے کے ارکان
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ پڑھنے کی وجہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کسی رشتے دار کے انتظار کی وجہ سے نماز جنازہ میں تاخیر کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
استطاعت کے باوجود قرض ادا نہ کنے والے کی نماز جنازہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز جنازہ میں اگر امام پانچویں تکبیر کہہ تو جنازے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جنازے کی امامت کا حقدار کون ہے؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اہلِ حدیث مسلک سے تعلق رکھنے والے شخص کی نمازِ جنازہ پڑھانے سے نکاح ختم ہونے کا حکم