عبادات / جنائز / نماز جنازہ

قبر پر نماز جنازہ پڑھنا

فتوی نمبر : 578 0000-00-00 196 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہر ایک آدمی صحرا میں فوت ہوگیا اور کسی کو اس کے فوت ہونے کا علم نہ ہوا اس کے تین دن کے بعد اس کی لاش کسی غیر آدمی کو ملی اور اس نے اس میت کو بغیر غسل وجنازہ کے دفنا دیا اس کے بعد اس کے ورثاء کو اس کے بارے میں معلوم ہوا اب وہ اس کی قبر پر جنازہ پڑھنا چاہتے ہیں اس کا کیا حکم ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ میت پر جنازہ پڑھنا واجب ہے جنازہ ادا کئے بغیر میت کو دفن کرنے والے لوگ گناہ گار ہیں بلکہ جتنے لوگون کو اطلاع ملی اور انہوں اس کے باوجود بغیر جنازہ کے دفنا دیاوہ سب گناہ گار ہوں گے لہذا مذکورہ صورت میں قبر پر نماز جنازہ پڑھنے میں یہ تفصیل ہے کہ اگر میت کی لاش قبر میں پھٹنے اور گلنے کا گمان نہ ہو تواس کی قبر پر نماز جنازہ پڑھی جائے اور پھٹنے گلنے کی حد علماء کرام نے تین دن بیان کی ہے لیکن صحیح بات یہ ہے کہ تین دن کی کوئی قید نہیں ہے جب تک میت کے پھٹنے گلنے کاگمان نہ ہوتو جنازہ ادا کرنا فرض ہے اور اگر پھٹنے اور گلنے کا گمان غالب ہو تو جنازہ پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی اور بلا نماز جنازہ دفنانے والے سب لوگ گناہ گار ہوں گے ان پر توبہ و استغفار لازم ہے ۔

الهندية:(1/ 162، ط :دارالفكر) الصلاة على الميت) ‌الصلاة ‌على ‌الجنازة فرض كفاية إذا قام به البعض واحدا كان أو جماعة ذكرا كان أو أنثى سقط عن الباقين وإذا ترك الكل أثموا، هكذا في التتارخانية وشرطها إسلام الميت وطهارته ما دام الغسل ممكنا وإن لم يمكن بأن دفن قبل الغسل ولم يمكن إخراجه إلا بالنبش تجوز الصلاة على قبره للضرورة . حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح :(ص591، ط : دار الكتب العلمية بيروت ) "وإن دفن" وأهيل ‌عليه ‌التراب "بلا صلاة" لأمر اقتضى ذلك "صلى على قبره وإن لم يغسل" لسقوط شرط طهارته لحرمة نبشه وتعاد لو صلي عليه قبل الدفن بلا غسل لفساد الأولى بالقدرة على تغسيله قبل الدفن وقي تنقلب صحيحة لتحقق العجز ولو لم يهل التراب يخرج فيغسل ويصلى عليه "ما لم يتفسخ" والمعتبر فيه أكبر الرأي على الصحيح لاختلافه باختلاف الزمان والمكان .
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت پردومرتبہ نمازجنازہ پڑھنےکاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قبر پر نماز جنازہ پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
محراب کا شرعی حکم اور اس میں نماز جنازہ پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کئی میتوں پر اجتماعی جنازے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
محلے کے امام کےلیے میت کے ولی سے نماز جنازہ کی اجازت لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز جنازہ میں تیسری تکبیر پر سلام پھیرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز جنازہ میں امام میت کے سینے کے برابر کھڑا ہوگا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کراچی میں میت کی نماز جنازہ پڑھنے کی صورت میں گاؤں میں دوسری دفعہ نماز جنازہ پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز جنازہ پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غائبانہ نماز جنازہ اور میت کے جسم کا کچھ حصہ ملنے کی صور ت میں جنازہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جوتے میں نماز جنازہ کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسجدمیں نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جنازے کے ارکان
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ پڑھنے کی وجہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کسی رشتے دار کے انتظار کی وجہ سے نماز جنازہ میں تاخیر کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
استطاعت کے باوجود قرض ادا نہ کنے والے کی نماز جنازہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بدبو دار لاش پر نماز جنازہ پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز جنازہ کے بعد دعا کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بمباری میں شہید ہونےوالوں کے نماز جنازہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نامکمل لاش کو غسل اور نمازِ جنازہ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جوتے پہن کر نمازہ جنازہ پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز جنازہ میں غلطی سے پانچ تکبیریں کہنے سے نماز جنازے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اسلام میں سب سے پہلا جنازہ