اگر ایک چھوٹے بچے کے جنازے کی نماز میں امام اور مقتدیوں سے آخری (چوتھی) تکبیر چھوٹ جائے، یعنی وہ تیسری تکبیر کے بعد سلام پھیر دیں تو کیا اس کی نماز جنازہ ادا ہوگئی یا نہیں؟
نمازِ جنازہ میں چاروں تکبیریں فرض ہیں اور یہ چار رکعات کے قائم مقام ہیں، لہٰذا اگر کوئی ایک تکبیر بھی چھوڑ دی جائے تو نماز جنازہ فاسد ہو جاتی ہے، البتہ اگر امام بھول کر تیسری تکبیر کے بعد سلام پھیر دے تو اسے چاہیے کہ سلام کے بعد چوتھی تکبیر کہہ کر دوبارہ سلام پھیر لے، اس صورت میں نماز جنازہ کا اعادہ ضروری نہیں۔
*الهندية:(164/1،ط:دارالفكر)*
وصلاة الجنازة أربع تكبيرات ولو ترك واحدة منها لم تجز صلاته، هكذا في الكافي.
*بدائع الصنائع:(314/1،ط:دار الكتب العلمية)*
ولأن كل تكبيرة من هذه الصلاة قائمة مقام ركعة، بدليل أنه لو ترك تكبيرة منها تفسد صلاته.