عبادات / جنائز / نماز جنازہ

استطاعت کے باوجود قرض ادا نہ کنے والے کی نماز جنازہ کا حکم

فتوی نمبر : 2751 0000-00-00 12 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب! کیا جو شخص جان بوجھ کر کسی دوسرے کا قرض ادا نہ کرے تو اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے شخص کی نماز جنازہ نہیں پڑھی۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ابتدا میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مقروض میت کی نمازِ جنازہ خود نہیں پڑھاتے تھے، بلکہ صحابہ کرام کو پڑھانے کا کہتے جب تک کہ اس کے قرض کی ادائیگی کی ذمہ داری کوئی نہ لے لیتا، بعد میں جب اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو فراخی عطا فرمائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو مسلمان قرض چھوڑ کر فوت ہو، اس کے قرض کی ادائیگی میرے ذمہ ہے، لہذا پوچھی گئی صورت میں جو شخص قدرت اور استطاعت کے باوجود جان بوجھ کر قرض ادا نہ کرے، وہ سخت گناہ گار ہے، البتہ اس کی نمازِ جنازہ پڑھی جائے گی اور اسے مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کیا جائے گا، تاہم اس کے ذمے موجود قرض کو اس کے ترکہ سے ادا کرنا ضروری ہے۔

*سنن الترمذي:(369/2،رقم الحديث:1070،ط:دار الغرب الإسلامي)* حدثني أبو الفضل مكتوم بن العباس الترمذي ، قال: حدثنا عبد الله بن صالح قال: حدثني الليث قال: حدثني عقيل ، عن ابن شهاب قال: أخبرني أبو سلمة بن عبد الرحمن ، عن أبي هريرة ؛ «أن رسول الله ﷺ كان يؤتى بالرجل المتوفى عليه الدين، فيقول: هل ترك لدينه من قضاء؟ فإن حدث أنه ترك وفاء صلى عليه، وإلا قال للمسلمين: صلوا على صاحبكم، فلما فتح الله عليه الفتوح قام فقال: أنا أولى بالمؤمنين من أنفسهم»، فمن توفي من المسلمين فترك دينا علي قضاؤه، ومن ترك مالا فهو لورثته. *الدرالمختار:(210/2،ط: دارالفكر)* (وهي فرض على كل مسلم مات خلا) أربعة (بغاة، وقطاع طريق) فلا يغسلوا، ولا يصلى عليهم (إذا قتلوا في الحرب) ولو بعده صلى عليهم لأنه حد أو قصاص. *الشامية:(210/2،ط: دارالفكر)* (قوله وهي فرض على كل مسلم مات) لفظ على بمعنى اللام التعليلية مثل ﴿ولتكبروا الله على ما هداكم﴾ [البقرة: ١٨٥] أو متعلق بمحذوف خبر ثان للضمير المبتدإ أو متعلق به لأنه عائد للصلاة بمعنى المصدر، والتقدير: والصلاة على كل مسلم مات فرض: أي مفترض على المكلفين، ولو أسقط الشارح لفظ فرض لكان أصوب لأنه تقدم تصريح المصنف به، ولئلا يوهم تعلق الجار به فيفسد المعنى فتدبر.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت پردومرتبہ نمازجنازہ پڑھنےکاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قبر پر نماز جنازہ پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
محراب کا شرعی حکم اور اس میں نماز جنازہ پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کئی میتوں پر اجتماعی جنازے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
محلے کے امام کےلیے میت کے ولی سے نماز جنازہ کی اجازت لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز جنازہ میں تیسری تکبیر پر سلام پھیرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز جنازہ میں امام میت کے سینے کے برابر کھڑا ہوگا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کراچی میں میت کی نماز جنازہ پڑھنے کی صورت میں گاؤں میں دوسری دفعہ نماز جنازہ پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز جنازہ پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غائبانہ نماز جنازہ اور میت کے جسم کا کچھ حصہ ملنے کی صور ت میں جنازہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جوتے میں نماز جنازہ کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسجدمیں نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جنازے کے ارکان
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ پڑھنے کی وجہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کسی رشتے دار کے انتظار کی وجہ سے نماز جنازہ میں تاخیر کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
استطاعت کے باوجود قرض ادا نہ کنے والے کی نماز جنازہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بدبو دار لاش پر نماز جنازہ پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز جنازہ کے بعد دعا کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بمباری میں شہید ہونےوالوں کے نماز جنازہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نامکمل لاش کو غسل اور نمازِ جنازہ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جوتے پہن کر نمازہ جنازہ پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز جنازہ میں غلطی سے پانچ تکبیریں کہنے سے نماز جنازے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اسلام میں سب سے پہلا جنازہ