نماز جنازہ

نماز جنازہ پڑھنے کا حکم

فتوی نمبر :
377
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / جنائز / نماز جنازہ

نماز جنازہ پڑھنے کا حکم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیسے ہو ؟مفتی صاحب !
نماز جنازہ کے بارے میں ایک اشکال ہے وہ یہ ہے کہ یہاں ہمارے مسجد میں امام صاحب ہے وہ کہتا ہے کہ اپنے علاقے والوں پر نماز جنازہ واجب ہے یہ جو کہتے ہیں کہ نماز جنازہ فرض کفایہ ہے وہ باہر یعنی دوسرے گاؤں کے لوگوں کیلئے ہے براہ کرم رہنمائی فرمایئے

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ نمازِ جنازہ فرضِ کفایہ ہے، یعنی اگر چند مسلمان میت کی نمازِ جنازہ ادا کرلیں تو سب کی طرف سے فرض ادا ہو جاتا ہے، لیکن اگر کسی نے بھی نمازِ جنازہ نہ پڑھی تو جن لوگوں کو اس کا علم تھا وہ سب گناہ گار ہوں گے،لہٰذا پوچھی گئی صورت میں مذکور امام کے وجوب کے قول کی کوئی حقیقت نہیں، کیونکہ نمازِ جنازہ اہلِ محلہ ہوں یا غیر اہلِ محلہ، سب کے حق میں فرضِ کفایہ ہی کے حکم میں ہے۔

حوالہ جات

بدائع الصنائع: (1/ 311،ط:دارالكتب العلمية)*
والإجماع منعقد على فرضيتها أيضا إلا أنها ‌فرض ‌كفاية إذا قام به البعض يسقط عن الباقين؛ لأن ما هو الفرض، وهو قضاء حق الميت يحصل بالبعض، ولا يمكن إيجابها على كل واحد من آحاد الناس فصار بمنزلة الجهاد، لكن لا يسع الاجتماع على تركها كالجهاد.

*المبسوط : (30/ 263،ط:دارالمعرفة)*
وكذا غسل الميت والصلاة عليه والدفن كل ذلك ‌فرض ‌كفاية إذا قام به البعض سقط عن الباقين، وإن امتنعوا من ذلك حتى ضاع ميت بين قوم مع علمهم بحاله كانوا مشتركين في المأثم فأداء العلم إلى الناس ‌فرض ‌كفاية إذا قام به البعض سقط عن الباقين لحصول المقصود، وهو إحياء الشريعة وكون العلم محفوظا بين الناس بأداء البعض، وإن امتنعوا من ذلك حتى اندرس شيء بسبب ذلك كانوا مشتركين في المأثم.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 377کی تصدیق کریں
28
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • میت پردومرتبہ نمازجنازہ پڑھنےکاحکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • قبر پر نماز جنازہ پڑھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • محراب کا شرعی حکم اور اس میں نماز جنازہ پڑھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نماز جنازہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • غائبانہ نماز جنازہ اور میت کے جسم کا کچھ حصہ ملنے کی صور ت میں جنازہ کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • جوتے میں نماز جنازہ کاحکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • بدبو دار لاش پر نماز جنازہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نماز جنازہ کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات