مفتی صاحب ! شوہر کا بیوی سے کہنا "تو میرے لیے نامحرم ہے" تو کیا اس سے طلاق واقع ہوگی؟
بیوی شوہر کے لیے غیر محرم ہی ہوتی ہے، کیونکہ محرم وہ شخص ہے جس سے عورت کا نکاح ہمیشہ کے لیے حرام ہو، میاں بیوی کا ایک دوسرے کے ساتھ رہنا اور ازدواجی تعلق قائم کرنا عقدِ نکاح کی وجہ سے جائز ہوتا ہے، لہذا پوچھی گئی صورت میں شوہر کا بیوی کو یہ کہنا کہ تم میرے لیے نامحرم ہو، اس سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوگی ۔
البحرالرائق:(2/339،ط:دارالکتاب الاسلامی) والمحرم من لا يجوز له مناكحتها على التأبيد بقرابة، أو رضاع، أو مصاهرة. الدرالمختارمع ردالمحتار:(6/367،ط:دارالفکر) (ومن محرمه) هي من لا يحل له نكاحها أبدا بنسب أو سبب ولو بزنا۔۔۔ (قوله أو سبب) كالرضاع والمصاهرة.