معاملات / امانات / وقف

وقف ناقص ہونے کی صورت میں مقررہ رقم کسی اور مسجد میں خرچ کرنے کاحکم

فتوی نمبر : 3074 0000-00-00 5 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ بندہ نے 10 پلاٹ قسطوں پر خریدے ہیں جن کے قسطیں ابھی تک جاری ہیں دو پلاٹوں پر مسجد بنانے کی نیت کی تھی لیکن اب تک کسی کو حوالہ نہیں کیا گیا البتہ جس جگہ مسجد بنانے کی نیت کی تھی اس کے سامنے دوسری مسجد تعمیر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے اس جگہ مسجد بنانے کی ضرورت نہیں رہی ۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ جن پلاٹوں پر مسجد بنانے کی نیت کی تھی ان پلاٹوں کی قیمت کا دوسری مسجد میں لگانا ،یا اس رقم سے کوئی اور جگہ مدرسے کے لیے خریدنا جائز ہے یا نہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ وقف تام ہونے کے لیے قبضہ شرط ہے اور مسجد پر قبضہ اس وقت تام ہوگا جب واقف کی اجازت سے ایک شخص بھی نماز پڑھ لے ۔ پوچھی گئی صورت میں چونکہ صرف وقف کا ارادہ کیا ہےباقاعدہ وقف نہیں کیا ،تو وه زمین مسجد كے لیے وقف نہيں ہوئی،لہذا اس شخص کے لیے کسی دوسری جگہ پر مسجد یا مدرسے کی تعمیر میں وہ رقم دینا جائز ہے۔

الدرالمختار : (4/ 356، ط: دارالفكر) و (بقوله ‌جعلته ‌مسجدا) عند الثاني (وشرط محمد) والإمام (الصلاة فيه) بجماعة وقيل: يكفي واحد وجعله في الخانية ظاهر الرواية. فتح القدير للكمال بن الهمام: (6/ 233، ط: دارالفكر) ولهذا يشترط كونها بأذان وإقامة عندهما.ولو جعل له واحدا ‌مؤذنا ‌وإماما فأذن وأقام وصلى وحده صار مسجدا بالاتفاق؛ لأن أداء الصلاة على هذا الوجه كالجماعة. الهداية في شرح بداية المبتدي: (3/ 20، ط: دار احياء التراث العربي ) "وإذا بنى مسجدا لم يزل ملكه عنه حتى ‌يفرزه ‌عن ‌ملكه بطريقه ويأذن للناس بالصلاة فيه، فإذا صلى فيه واحد زال عند أبي حنيفة عن ملكه" أما الإفراز فلأنه لا يخلص لله تعالى إلا به، وأما الصلاة فيه فلأنه لا بد من التسليم عند أبي حنيفة ومحمد، ويشترط تسليم نوعه، وذلك في المسجد بالصلاة فيه، أو لأنه لما تعذر القبض فقام تحقق المقصود مقامه ثم يكتفى بصلاة الواحد فيه في رواية عن أبي حنيفة، وكذا عن محمد؛ لأن فعل الجنس متعذر فيشترط أدناه. وعن محمد أنه يشترط الصلاة بالجماعة؛ لأن المسجد بني لذلك في الغالب "وقال أبو يوسف: يزول ملكه بقوله جعلته مسجدا".
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
وقف ناقص ہونے کی صورت میں مقررہ رقم کسی اور مسجد میں خرچ کرنے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
موروثی زمین تقسیم سے پہلے وقف کرنا اور محلے میں ایک مسجد کے ہوتے ہوئے دوسری مسجد بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
موروثی زمین تقسیم سے پہلے وقف کرنا اور محلے میں ایک مسجد کے ہوتے ہوئے دوسری مسجد بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والے پیسوں کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسجد کے لیے وقف کئے گئے قرآن کریم ودیگرکتابوں کومسجد سے باہر لے جاکر پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر موقوفہ سرکاری زمین پر بنائی گئی مسجد کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عیدگاہ کے لیے وقف کی گئی زمین پر کالج بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیت المال سے چوری کی گئی چیز خریدنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سرکاری زمین کے پھلدار درختوں کے پھل کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کسی ادارے میں لگنے کے لیے رشوت دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
وقف شدہ زمین کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سرکاری زمین کو بلااجازت استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسجد کا پانی ذاتی ضروریات میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسجد کے اضافی فنڈ کو قبرستان میں خرچ کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عیدگاہ کے لیے وقف کی گئی زمین پر کالج بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسجد،مدرسے کے وقف مال کو شک کی بنیاد پرخرچ کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
وقف شدہ زمین کو تبدیل کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسجد کی زمین کو تعلیم کے لیے استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
وقف کی گئی زمین کو بدلنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسجد کے از سر نو تعمیر کے لیے مسجد کی مملوکہ زمین کو فروخت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسجد کے لیے وقف کئے گئے قرآن کریم ودیگرکتابوں کومسجد سے باہر لے جاکر پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسجد کے لیے خریدی گئی زمین کو بیچنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فدیہ کی رقم سے مسجد تعمیر کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسجد، مدرسے کے پیسوں سے محلے میں لوگوں کے لیے کنواں کھودنا