کیا فرماتےہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسجد میں بطور وقف رکھے گئے قرآن کریم اور دیگر کتابوں کو مسجد کے ہال سے نکال کر صحن میں پڑھنا جائز ہے ؟
مسجد کے ہال کا جو حکم ہے وہی حکم صحن کا ہی ہے لہذا اگرکوئی شخص گرمی سے بچنے کے لیے یا کسی اور وجہ سے مسجد کے ہال کے بجائے باہر صحن میں بیٹھ کر وقف شدہ قرآن کریم کے نسخے کو یا کسی اور کتاب کو پڑھتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ۔
الشامية :(4/ 366، ط:دارالفكر)
لو وقف المصحف على المسجد أي بلا تعيين أهله قيل يقرأ فيه أي يختص بأهله المترددين إليه .
الهندية :٣/٣٣٠ رشيديه كوئته )
ولكن علمت ان المفتي به قول ابي يوسف انه لايجوز نقله و نقل ماله الي مسجد أخر.
الدرالمختار : (4/ 365، ط:دارالفكر)
وفي الدرر وقف مصحفا على أهل مسجد للقراءة إن يحصون جاز وإن وقف على المسجد جاز ويقرأ فيه، ولا يكون محصورا على هذا المسجد .
موروثی زمین تقسیم سے پہلے وقف کرنا اور محلے میں ایک مسجد کے ہوتے ہوئے دوسری مسجد بنانا
یونیکوڈ وقف 0موروثی زمین تقسیم سے پہلے وقف کرنا اور محلے میں ایک مسجد کے ہوتے ہوئے دوسری مسجد بنانا
یونیکوڈ وقف 0