معاملات / ترکات / احکام وراثت

بیٹی کی شادی کی نیت سے خریدے گئے مکان میں میراث کا حکم

فتوی نمبر : 2756 0000-00-00 14 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم و رحمۃاللہ وبرکاتہ مفتی صاحب! ایک مسلئہ پوچھنا تھا کہ ایک آدمی نے اپنی زندگی میں ایک پلاٹ کی زمین اس نیت سے خریدی کہ اس پلاٹ کو بیچ کر بیٹی کی شادی کروں گا، مگر بیٹی کی شادی سے پہلے ہی آدمی کا انتقال ہوگیا ۔ سوال یہ ہے کہ اب اگر بیٹی کی شادی کے ٹائم پر اس پلاٹ کو بیچ دیا جائے تو مرحوم کی والدہ کا، بیوہ کا یا بیٹوں کا حصہ اس پلاٹ میں شامل ہوگا؟ براۓ مہربانی جلد از جلد رہنمائی فرما دیجئے شکریہ ۔۔ والسلام جزاک اللّٰہ خیرا کثیرا

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر کوئی شخص اپنا پلاٹ یا مکان کسی دوسرے کو ہبہ کر دے اور اسے باقاعدہ قبضہ بھی دے دے تو شرعاً وہ ہبہ مکمل ہوجاتا ہے اور وہ مکان موہوب لہ (جس کو ہبہ کیا ) کی ملکیت بن جاتا ہے، مورث کے مرنے کے بعد اسے میراث میں تقسیم نہیں کیا سکتا، البتہ اگر قبضہ اور اختیار نہ دے تو وہ مورث ہی کی ملکیت رہے گا اور مرنے کے بعد تمام ورثا میں ان کے حصوں کے مطابق تقسیم کیا جائے گا ۔ پوچھی گئی صورت میں چونکہ شخص مذکور نے مکان بیٹی کو ہبہ نہیں کیا اور نہ ہی قبضہ کروایا تو وہ زمین اسی شخص کی رہے گی ، اب چونکہ ان کے انتقال کے وقت ان کی والدہ،بیوی اور بیٹے بھی زندہ ہیں تو یہ مکان سب ورثا میں ان کے حصوں کے بقدر تقسیم کیا جائے گا ۔

*صحیح مسلم:(رقم الحدیث:3(1615)،ط: دار طوق النجاۃ)* عن ابن عباس ، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: « ‌ألحقوا ‌الفرائض بأهلها، فما تركت الفرائض فلأولى رجل ذكر ». *ملتقى الأبحر:(495/1،ط:دار الكتب العلمية)* يبدأ من تركة الميت بتجهيزه ودفنه بلا إسراف ولا تقتير ثم تقضى ديونه ثم تنفذ وصاياه من ثلث ما بقي بعد الدين، ثم يقسم الباقي بين ورثته ويستحق الإرث بنسب ونكاح وولاء. ويبدأ بأصحاب الفروض ثم بالعصاب النسبية، ثم بالمعتق ثم عصبته، ثم الرد ثم ذوي الأرحام ثم مولي الموالاة ثم المقر له بنسب لم يثبت ثم الموصى له بأكثر من الثلث ثم بيت المال. *السراجي:(ص:5،ط:مكتبة البشرى)* قال علماؤنا له : تتعلق بتركة الميت حقوق أربعة مرتبة: الأول: يبدأ بتكفينه وتجهيزه من غير تبذير ولا تقتير، ثم تقضى ديونه من جميع بقي من ماله، ثم تنفذ وصاياه من ثلث ما بقي بعد الدين، ثم يقسم الباقي بين ورثته بالكتاب السنة وإجماع الأمة. *الشامية:(690/5،ط: دارالفكر)* (وتتم) الهبة (بالقبض) الكامل (ولو الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به) والأصل أن الموهوب إن مشغولا بملك الواهب منع تمامها أقول: قوله: جعلته باسمك، غير صحيح كما مر فكيف يكون ما هو أدنى رتبة منه أقرب إلى الصحة سائحاني.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والد کی زندگی میں فوت ہونے والے بیٹے کی بیوی اوربچوں کا حصہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میراث تقسیم نہ کرنے کی صورت میں ورثاگناہ گار ہوں گے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والد کے زندگی میں جائیداد تقسیم ہونے کی صورت میں میراث کی تقسیم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چار بھائی اور چھ بہنوں کے درمیان میراث کی تقسیم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹیوں کے ہوتے ہوئے میراث میں حقیقی بہن کا حصہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ترکے کے گھر میں ایک بھائی کی رہائش کی صورت میں گیس بجلی کے بل کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹے کا ذاتی پیسوں سے خریدا ہوا مکان والد کی میراث میں شامل کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدكا اپنی زندگی میں جائیداد تقسیم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والد کا اپنی زندگی میں جائیداد تقسیم کرنے کی ایک صورت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوہ چھ بیٹوں اور پانچ بیٹیوں میں تقسیم میراث
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک بیوی چار بیٹوں اور تین بیٹیوں میں میراث کی تقسیم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اولاد کی موجودگی میں پوتے کی وراثت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدین کا اپنی زندگی میں اپنے بچوں کے درمیان ایک کروڑ کی رقم تقسیم کرنے کا طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والد کا اپنی اولادمیں جائیداد تقسیم کرکے ایک بچے کو نہ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹی کی شادی کی نیت سے خریدے گئے مکان میں میراث کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوہ،بھائی،پھوپھو،خالہ اور ماموں میں تقسیم میراث
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹی کی میراث اور کریہ پر دیے گئے مکان پر زکوٰۃ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دو بیٹیوں کے درمیان میراث کی تقسیم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدہ کا اپنی زندگی میں جائیداد سے ایک بچے کو محروم کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گود لیے بچے کی میراث کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدین کا اپنی اولاد کو زندگی میں حصہ دینے کے بعد میراث میں حصہ ملے گا ؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوہ ،چار بیٹیوں، ایک بہن اور نو بھتیجوں کے درمیان میراث کی تقسیم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بھائی کی میراث میں بھتیجوں کا حصہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بڑے بیٹے کی ذاتی کمائی میں دوسرے بیٹوں کا حصہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چار بیٹوں اور تین بیٹیوں میں میراث کی تقسیم