نجاسات اور پاکی

کپڑوں پرگندے پانی کی چھینٹیں پڑنے کا حکم

فتوی نمبر :
222
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

کپڑوں پرگندے پانی کی چھینٹیں پڑنے کا حکم

السلام علیکم
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں لباس پر گندے پانی کی چہینٹے پر جانے سے نماز ہو جاتی ہے ؟
یا جس جگہ چہینٹے پری ہے جہاں تک علم ہو اس حصے کو دھو لینے سے یا تین مرتبہ صاف پانی کی چہینٹے مارنے سے نماز ہو جاتی ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ راستے میں چلتے ہوئے اگر کسی کے کپڑوں پر پانی کی چھینٹیں پڑ جائیں اور وہ پانی گٹر کا ہو تو وہ ناپاک ہے، اگر اس کی مقدار ایک درہم سے زیادہ ہو تو کپڑوں کو پاک کرنے کے لیے اس حصے کا دھونا ضروری ہوگا۔
اسی طرح اگر گٹر کا پانی بارش کے پانی میں مل گیا ہو اور اس میں نجاست کی علامت، جیسے بدبو یا رنگ، واضح طور پر موجود ہو تو وہ پانی بھی ناپاک ہی شمار ہوگا، لیکن اگر بارش کا صاف پانی سڑک یا کسی اور جگہ پر جمع ہو کر صرف مٹی وغیرہ کی وجہ سے گدلا ہو گیا ہو اور اس میں نجاست کا کوئی اثر (بدبو یا رنگ) ظاہر نہ ہو تو ایسی چھینٹیں معاف ہوں گی، کیونکہ ان سے بچنا عمومًا مشکل ہوتا ہے۔

حوالہ جات

الشامية:(316/1،ط:دارالفكر)
(وعفا) الشارع (عن قدر درهم) وإن كره تحريما، فيجب غسله، وما دونه تنزيها فيسن، وفوقه مبطل.
قوله: وعفا الشارع) فيه تغيير للفظ المتن؛ لأنه كان مبنيا للمجهول، لكنه قصد التنبيه على أن ذلك مروي لا محض قياس فقط.
قال في شرح المنية: ولنا أن القليل عفو إجماعا، إذ الاستنجاء بالحجر كاف بالإجماع وهو لا يستأصل النجاسة، والتقدير بالدرهم مروي عن عمر وعلي وابن مسعود، وهو مما لا يعرف بالرأي فيحمل على السماع

ایضاً:(318/1،ط:دارالفكر)
(وهو مثقال) عشرون قيراطا (في) نجس (كثيف) له جرم
(وعرض مقعر الكف) وهو داخل مفاصل أصابع اليد (في رقيق من مغلظة كعذرة) آدمي،

الهندية:(1/ 45،ط:دار الفكر)
«المغلظة وعفي منها قدر الدرهم واختلفت الروايات فيه والصحيح أن يعتبر بالوزن في النجاسة المتجسدة وهو أن يكون وزنه قدر الدرهم الكبير المثقال وبالمساحة في غيرها وهو قدر عرض الكف.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 222کی تصدیق کریں
65
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عنوان : بغیر ٹیک لگائے ہوئے سونے سے وضو کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • ناقض وضو

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • چوہا اور چھچھوندر کی بیٹ ٹینکی یا بالٹی میں گر جائے

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • چوہے کا پانی میں منہ مارنا

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • غسل خانہ میں وضو کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • غسل کے بعد قطرے نکلنے کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • وضو اور غسل میں کریم اور تیل ہٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • شرم گاہ پر ٹشو رکھنے کی صورت میں نکلنے والے قطرے کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • ڈول کی ناپاک رسی کنویں میں ڈالی گئی تو کیا پانی ناپاک ہوگا؟

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • مذی کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • سنی پلاسٹ پر مسح کرنے والے کی امامت*

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • مذی کے نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • پرندوں کی بیٹ کپڑے پر لگنے کی صورت میں نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • ہاتھ پر الفی لگی ہو تو وضو کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • پیشاب کے بعد منی کے نکلنے کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • زکام کی وجہ سے ناک سے خون نکلنا

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • قضاء حاجت کے دوران آلہ تناسل سے نکلنے والے گھاڑے مادے کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • غسل کرنے کے بعد وضو کی ضرورت ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • ڈاکٹر نے غسل سے منع کیا ہو تو جنابت کی صورت میں جسم پر گیلا کپڑا لگانا

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • منی کے چیک اپ کے لیے ہاتھ سے منی نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • غسل جنابت سے پہلے وضو کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • کمبوڈ ،وغیرہ پر لگے پیشاب کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • دیور کو دیکھنے سے وضو کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • بارش کاپانی نجاست سے مل کرگھروں اور کنویں میں چلاجائے

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • علاج کے لیے بڑے پیشاب والے مقام میں دوائی یا انگلی ڈالنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات