برّة نام رکھنا

فتوی نمبر :
20
| تاریخ :
0000-00-00
/ /

برّة نام رکھنا

سوال : برّة نام رکھنا کیسا ہے ؟اور یہ کون تھیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

الجواب باسم ملہم الصواب

’’ برّہ‘‘ عربی زبان کا لفظ ہے، جو "برّ" سے نکلا ہے اور اس کا مطلب ہے نیکی، نبی کریم ﷺ نے حضرت زینب بنت سلمہ اور حضرت جویریہ رضی اللہ عنہن کے نام ’’برّہ‘‘سے بدل کر زینب اور جویریہ رکھا۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ ﷺ نے ایسے نام پسند نہیں فرمائے جن میں اپنی پاکیزگی یا نیکی کا دعویٰ محسوس ہو،اسی طرح دوسری وجہ یہ ہے کہ ایسے ناموں سے غلط فہمیاں یا بدشگونیاں پیدا ہو سکتی ہیں، مثلاً اگر کوئی شخص ’’برّہ‘‘ نام والی عورت کو تلاش کرے اور وہ موجود نہ ہو تو کہہ دیا جائے: ’’برّہ‘‘ یہاں نہیں ہے یا میں ’برّہ ‘‘سے جدا ہو گیا تو سننے والا بدگمان ہو سکتا ہے کہ کہیں واقعی نیکی یا بھلائی سے محروم نہ ہو گیا ہو،اسی لیے نبی کریم ﷺ نے ایسے ناموں کو پسند نہیں فرمایا،لہذا برہ نام رکھنے سے اجتناب کیا جائے۔

حوالہ جات

دلائل:

صحيح مسلم:(رقم الحديث: 16 - (2140) ،ط:دار طوق النجاة)
عن ابن عباس قال: كانت جويرية اسمها برة، فحول رسول الله صلى الله عليه وسلم اسمها جويرية، وكان يكره أن يقال: ‌خرج ‌من ‌عند ‌برة.

سنن أبي داود:( رقم الحديث: 4953 ،ط:دارالرسالة العالمية)
عن محمد بن. عمرو بن عطاءأن زينب بنت أبي سلمة سألته: ما سميت ابنتك؟ قال: سميتها برة، فقالت: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى عن هذا الاسم، سميت برة، فقال النبي- صلى الله عليه وسلم: " ‌لا ‌تزكوا ‌أنفسكم، الله أعلم بأهل البر منكم" فقال: ما نسميها؟ فقال: "سموها زينب.

المفهم شرح صحیح مسلم للقرطبي:(5/ 464،ط: دار ابن كثير)
وأما تغييره برَّة فلوجهين: أحدهما: أنه كان يكره أن يقال: خرج من عند برة؛ إذ كانت المسماة بهذا الاسم زوجته، وهي التي سماها جويرية.
والثاني: لما فيه من تزكية الإنسان نفسه، فهو مخالف لقوله تعالى: {فلا تزكوا أنفسكم هو أعلم بمن اتقى}.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ،کراچی

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 20کی تصدیق کریں
44
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   0
  • عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا

    یونیکوڈ   0
  • تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   21
  • چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا

    یونیکوڈ   0
  • قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا

    یونیکوڈ   0
  • حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا

    یونیکوڈ   0
  • *کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*

    یونیکوڈ   0
  • مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا

    یونیکوڈ   0
  • قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • لنڈے کے کپڑوں سے ملنے والی کرنسی اور دیگر قیمتی چیزیں لقطہ کے حکم میں ہیں

    یونیکوڈ   0
  • نماز تراویح کی نیت

    یونیکوڈ   0
  • مسجد میں بآواز بلند سلام کرنا

    یونیکوڈ   0
  • ٹیسٹ ٹیوب بے بی (I.V.F) کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • سنت مؤکدہ چھوڑ کر نوافل پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بریلوی حضرات کے ہاں ملازمت کرنا اور ان کے پیچھے نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   0
  • ایکسچینج کمپنی میں خود سرمایہ کاری کرنا اور دوسروں سے کمیشن پر سرمایہ کاری کرانے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بینک میں سونا جمع کروا کر قرض لینے کی صورت میں بینک کی طرف سے ملنے والے انعامات کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • نمازی کے ساتھ بات کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • ڈبے پر لکھی قیمت کو نظر انداز کر کے اپنی مرضی کی قیمت پر بیچنا

    یونیکوڈ   0
  • سالگرہ (برتھ ڈے)منانے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • قرض پر لی گئی اضافی رقم کا حکم اور اس کا مصرف

    یونیکوڈ   0
  • نماز میں قعدہ اولیٰ چھوڑنے پر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   0
...
Related Topics متعلقه موضوعات
  • 103