کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء

جانور ذبح کرتے وقت اگر بسم اللہ بھول جائے

فتوی نمبر :
1099
حظر و اباحت / حلال و حرام / کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء

جانور ذبح کرتے وقت اگر بسم اللہ بھول جائے

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرا م اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر جانور کوذبح کرتے وقت بسم اللہ بھول جائے تو اس ذبح شدہ جانور کا کیا حکم ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر کسی نے جانور ذبح کیااور ذبح کرتے وقت بسم اللہ ، اللہ اکبر کہنا بھول گیا تو بھی یہ جانور حلا ل ہے اور اس کے گوشت کو استعمال کرنا جائز ہے ۔

حوالہ جات

الهندية: (5/ 288، ط: دار الفكر)
ولا تحل ذبيحة ‌تارك ‌التسمية عمدا، وإن تركها ناسيا تحل والمسلم والكتابي في ترك التسمية سواء، كذا في الكافي.

مجمع الأنهر: (2/ 508، ط:دار احياء التراث العربي )
(‌فإن ‌تركها) أي التسمية (ناسيا تحل) ذبيحته؛ لأن النسيان مرفوع حكمه.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
0000-00-00
39
فتوی نمبر 1099کی تصدیق کریں
-- متعلقه فتاوی --
...
-- متعلقه موضوعات --