کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام کہ ایک شخص نے قبرستان کے لئے زمین وقف کردی مگر اہل علاقہ کو وہ زمین پسند نہ آئی۔بعد ازاں وہ زمین مسجد و مدرسہ کیلئے وقف کردی گئی تو کیا یہ جائز ہے؟
واضح رہے کہ جب کوئی شخص کسی زمین کو شرعی طور پر وقف کر دیتا ہے تو وہ اس کی ذاتی ملکیت سے نکل کر اللہ تعالیٰ کی ملکیت میں چلی جاتی ہے اور واقف (وقف کرنے والے) کا اس زمین پر کسی قسم کا ذاتی اختیار باقی نہیں رہتا، لہٰذا پوچھی گئی صورت میں جو زمین قبرستان کے لیے وقف کی گئی تھی، اسے تبدیل کرکے مسجد یا مدرسے کی تعمیر کے لیے استعمال کرنا شرعاً جائز نہیں ہے۔
الشامية:(433/4،ط:دارالفکر) "شرط الواقف كنص الشارع أي في المفهوم والدلالة ووجوب العمل به." أیضاً:(4،/445) "مطلب مراعاة غرض الواقفين واجبة." الفقه الاسلامى وادلة:(10/ 7617، ط: دار الفكر) " إذا صحّ الوقف خرج عن ملک الواقف ، وصار حبیسًا علی حکم ملک الله تعالی ، ولم یدخل في ملک الموقوف علیه ، بدلیل انتقاله عنه بشرط الواقف (المالک الأول) کسائر أملاکه ، وإذا صحّ الوقف لم یجز بیعه ولا تملیکه ولا قسمته." الهندية:(6/362، ط: دار الفكر) "البقعة الموقوفة على جهة إذا بنى رجل فيها بناء ووقفها على تلك الجهة يجوز بلا خلاف تبعًا لها، فإن وقفها على جهة أخرى اختلفوا في جوازه والأصح أنه لايجوز كذا في الغياثية."