قرآن و حدیث / تحقیق و تخریج حدیث / تحقیق و تخریج حدیث

دریائے نیل کے نام عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے خط کی حقیقت

فتوی نمبر : 342 0000-00-00 511 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ مسئلہ یہ عرض کرنا ہے کہ حضرت عمر فاروق رض اللّٰہ عنہ کی طرف ایک واقعہ منسوب کیا جاتا ہے کہ دریا دجلہ یا فرات کا پانی رک گیا تھا تو حضرت عمر فاروق رض اللّٰہ عنہ نے اس دریا میں ایک پرچی ڈالدی جس اس کا پانی جاری ہوگیا پھر کبھی بھی نہیں رکا یہ پورا واقعہ کیا ہے؟ اور اس کی اسنادی حیثیت کس درجے کی ہے ؟آیا کہ اس کو بیان کرنا درست ہے؟ رہنمائی فرمائیں جزاک اللّٰہ خیر

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جی ہاں! سوال میں ذکرکردہ واقعہ تاریخ کی معتبر کتب میں ذکر کیا گیا ہے،جس کی تفصیل یہ ہے کہ جب حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ مصر میں داخل ہوئے اور ’’بُؤونة‘‘ (عجمی مہینوں میں سے ایک مہینہ) آیا تو اہلِ مصر ان کے پاس آئے اور کہنے لگے:’’اے امیر! ہمارے اس نیل دریا کا ایک دستور ہے، یہ اس کے بغیر نہیں بہتا۔‘‘عمروؓ نے پوچھا: وہ کیا ہے؟انہوں نے کہا: جب اس مہینے میں بارہ راتیں گزر جاتی ہیں تو ہم ایک کنواری لڑکی (جو اپنے والدین کے پاس ہو) کو لیتے ہیں اور والدین کو راضی کرتے ہیں، پھر ہم اسے بہترین زیورات اور عمدہ کپڑے پہنا کر نیل میں ڈال دیتے ہیں۔ حضرت عمروؓ نے فرمایا: یہ کام اسلام میں نہیں ہوسکتا، اسلام تو پچھلی سب رسومات کو مٹانے کے لیے آیا ہے۔ چنانچہ انہوں نے اہل مصر کواس عمل سے روک دیا، اس پر بُؤونة، أَبيب اور مِسرى تین مہینے گزر گئے اور نیل بالکل نہ بہا، نہ کم نہ زیادہ،یہاں تک کہ اہلِ مصر نے ہجرت اور وطن چھوڑنے کا ارادہ کر لیا۔یہ صورت حال دیکھ کر حضرت عمروؓ نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو خط لکھا اور سارا ماجرا بیان کیا۔ حضرت عمرؓ نے جواب میں لکھا:’’تم نے درست کیا، اسلام پچھلی رسومات کو مٹا دیتا ہے۔ میں نے ایک رقعہ بھیجا ہے، جب میرا خط پہنچے تو اسے نیل میں ڈال دینا۔‘‘ جب وہ خط پہنچا تو حضرت عمروؓ نے پرچی کو کھولا، اس میں لکھا تھا: ’’اللہ کے بندے عمر بن خطاب امیرالمؤمنین کی طرف سے مصر کے نیل کے نام! اما بعد! اگر تو اپنی طرف سے بہتا ہے تو نہ بہہ اور اگر تجھے اللہ واحد قہار بہاتا ہے تو ہم اللہ واحد قہار سے دعا کرتے ہیں کہ وہ تجھے بہا دے۔‘‘ چنانچہ حضرت عمروؓ نے وہ پرچی نیل میں ڈال دی اور یہ ’’یوم الصليب‘‘ (عیسائیوں کے تہوار) سے ایک دن پہلے کا واقعہ تھا۔ اہلِ مصر اس وقت تک نقل مکانی کے لیے تیار ہو چکے تھے۔ مگر اگلے دن، جو کہ ’’یوم الصليب‘‘ تھا، صبح ہوتے ہی اللہ تعالیٰ نے نیل کو جاری کر دیا اور وہ ایک ہی رات میں سولہ ہاتھ بلند ہو گیا۔ یوں اہلِ مصر کی وہ بری رسم ہمیشہ کے لیے ختم ہوگئی۔(فتوح مصر لابن عبد الحکم،ص:177) تخریج القصۃ: ۱۔ابن عبدالحکیم(م۲۵۷ھ)نے’’فتوح مصر‘‘(ص:177،ط:مكتبة الثقافة الدينية)میں ذکر کیا ہے۔ ۲۔ابوشیخ اصفہانی (م۳۶۹ھ)نے’’کتاب العظمة‘‘(4/1424،ط:دار العاصمة)میں ذکر کیا ہے۔ ۳۔حافظ لالکائی(م۴۱۸ھ)نے’’کرامات الأولياء‘‘(9/126،رقم الحدیث:66،ط:دار طيبة)میں ذکر کیا ہے۔ ۴۔ابن عساکر(م۵۷۱ھ)نے’’تاریخ دمشق‘‘(44/337،ط: دار الفكر) میں ذکر کیا ہے۔ ۵۔علامہ ابن الجوزی(م۵۹۷ھ)نے’’المنتظم في تاريخ الأمم والملوك‘‘(4/294،ط:دار الكتب العلمية)میں ذکر کیا ہے۔ ۶۔حافظ ابن کثیر (م۷۷۴ھ)نے’’البدایۃ والنہایۃ‘‘(1/27،ط: مطبعة السعادة) میں ذکر کیا ہے۔ خلاصۂ کلام: ذکرکردہ واقعے کو کتب تاریخ کے حوالے سے بیان کیا جا سکتا ہے۔

فتوح مصر لابن عبد الحکم : (ص:177،ط:مكتبة الثقافة الدينية) حدثنا عثمان بن صالح، عن ابن لهيعة، عن قيس بن الحجّاج، عمّن حدّثه، أتى أهلها إلى عمرو بن العاص حين دخل بؤونة من أشهر العجم، فقالوا له: أيّها الأمير إنّ لنيلنا هذا سنّة لا يجرى إلا بها، فقال لهم: وما ذاك؟ قالوا: إنه إذا كان لثنتى عشرة ليلة تخلو من هذا الشهر، عمدنا إلى جارية بكر بين أبويها فأرضينا أبويها وجعلنا عليها من الحلىّ والثياب أفضل ما يكون، ثم ألقيناها فى هذا النيل، فقال لهم عمرو: إن هذا لا يكون فى الإسلام، وإن الإسلام يهدم ما قبله، فأقاموا بؤونة وأبيب ومسرى لا يجرى قليلا ولا كثيرا حتى همّوا بالجلاء، فلما رأى ذلك عمرو كتب إلى عمر بن الخطاب بذلك. فكتب إليه عمر: قد أصبت، إن الإسلام يهدم ما كان قبله، وقد بعثت إليك ببطاقة فألقها فى داخل النيل إذا أتاك كتابى ، فلما قدم الكتاب على عمرو فتح البطاقة فإذا فيها: من عبد الله عمر أمير المؤمنين إلى نيل أهل مصر، أمّا بعد، فإن كنت تجرى من قبلك فلا تجر، وإن كان الله الواحد القهّار الذي يجريك فنسأل الله الواحد القهّار أن يجريك.فألقى عمرو البطاقة فى النيل قبل يوم الصليب بيوم، وقد تهيّأ أهل مصر للجلاء والخروج منها لأنه لا يقوم بمصلحتهم فيها إلا النيل، فأصبحوا يوم الصليب وقد أجراه الله ستّة عشر ذراعا فى ليلة، وقطع تلك السنّة السّوء عن أهل مصر. أخرجه أبوالشيخ الأصبهاني في "كتاب العظمة"(4/1424) واللالكائي في "كرامات الأولياء"(9/126)(66) وابن عساكر في "تاريخ دمشق"(44/337)
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاحِ متعہ کی شرعی حیثیت اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے منسوب حکم کی حقیقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حضرت آدم اور حواء علیہما السلام کے نکاح مہر کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سفر معراج سے متعلق روایت کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کیارسول اللہﷺپرجادوہواتھا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت جنت میں کس شوہر کے ساتھ ہوگی؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قیامت کے دن سورج سوا نیزے کے فاصلے پر ہونے کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صبح صادق کے بعد سو مرتبہ (سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم استغفراللہ) پڑھنے سےدنیا تمہارے پاس ذلیل ہوکر آئے گی۔۔۔الخ روایت کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*’’جس نے تعویذلٹکایا، اس نے شرک کیا‘‘، حدیث کی تحقیق*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کے پسلی سے پیدا ہونے کا مفہوم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عوج بن عنق نامی شخص کے واقعہ کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کبوتر بازی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
خواب میں اللہ تعالی اور رسول اللہ ﷺ کا دیدار کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
’’سبوح قدّوس ربّ الملائکۃ والرّوح‘‘ کی فضیلت سے متعلق حدیث کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کھجور سے افطار کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دریائے نیل کے نام عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے خط کی حقیقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پانچ نمازوں کی فضیلت سے متعلق روایت کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بڑھیا کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر کچرا پھینکنے کے واقعے کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حدیث ضعیف کی تعریف اور اس کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قیامت کے دن قبر سے ستر مردے اٹھائے جائیں گے؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جبریل علیہ السلام کاصحابی کی شکل میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کا اپنے سر کے بالوں کو کوہان نما بنانے سے متعلق حدیث کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسواک پاس ہونے کی صورت میں ایکسیڈنٹ میں ہڈی کا نہ ٹوٹنے سے متعلق حدیث اور فرض ادا کرنے کے بعد جگہ بدل کرسنتیں اورنوافل پڑھنے سے متعلق حدیث
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شادی شدہ کی ایک نماز کا ثواب ستائیس نمازوں کے برابر، روایت کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے لیے روضہ اقدس کا دروازہ کھلنا اور غیبی آواز کا کہنا ’’ ادخلو الحبیب الی الحبیب‘‘کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دنیا میں کسی انسان کے لیے وقت کے رک جانے سے متعلق روایات کی تحقیق