حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

ٹریفک پولیس کو رشوت دینے اور کوچ ڈرائیور کی کمائی کا حکم

فتوی نمبر : 3079 0000-00-00 1 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

میں ایک کوچ ڈرائیور ہوں، جس کا مخصوص روٹ نمبر ہوتا ہے، ہم مخصوص روٹ پر چلتے ہیں اور روزانہ کے حساب سے کچھ روپیہ مالکان کو دیتے ہیں، روٹ مالکان اس جمع شدہ رقم سے منشی کو تنخواہ بھی دیتے ہیں، ٹریفک پولیس والے کو بھی دیتے ہیں، جس کی بنا پر پولیس چالان وغیرہ نہیں کرتی۔ سوال یہ ہے کہ یہ جو رقم مالکان ٹریفک والے کو دیتے ہیں، یہ جائز ہے یا نہیں؟ اور ہماری کمائی حلال ہے یا حرام؟ جبکہ ہم مزدور لوگ ہیں، تنخواہ یا ٹیکہ پر کام کرتے ہیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ڈرائیور کی اپنی اجرت یا تنخواہ کا حکم الگ ہے، اگر ڈرائیور کا اصل کام جائز ہے، مثلاً مسافروں کو مقررہ روٹ پر لے جانا، اور وہ اپنی محنت کی اجرت لیتا ہے، تو محض اس وجہ سے کہ مالکان اپنی آمدنی میں سے پولیس کو ناجائز رقم دیتے ہیں، ڈرائیور کی محنت کی اجرت حرام نہیں ہوجاتی، البتہ ڈرائیور خود رشوت کے لین دین میں شریک نہ ہو اور نہ اس کام میں براہِ راست تعاون کرے۔ اگر ڈرائیور کو خود معلوم ہو کہ مالک نے رقم اس مقصد سے مقرر کی ہے کہ پولیس کو رشوت دے کر قانون کی خلاف ورزی جاری رکھی جائے تو ایسی غیر قانونی سرگرمی میں حتی الامکان شریک ہونے سے بچنا لازم ہے، لیکن اگر وہ صرف مزدور ہے، گاڑی چلاتا ہے، رشوت کا فیصلہ، ادائیگی یا انتظام اس کے اختیار میں نہیں تو اس کی اپنی جائز محنت کی اجرت حلال رہے گی، اس کو رشوت کا گناہ نہیں ہوگا۔

سنن الترمذی: (16/3،رقم الحدیث:1338ط: دار الغرب الاسلامی) حدثنا أبو موسى محمد بن المثنى، قال: حدثنا أبو عامر العقدي، قال: حدثنا ابن أبي ذئب ، عن خاله الحارث بن عبد الرحمن ، عن أبي سلمة ، عن عبد الله بن عمرو قال: «لعن رسول الله ﷺ الراشي» والمرتشي. مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح:(2437،ط:دار الفكر) (وعن عبد الله بن عمرو) بالواو (قال: «لعن رسول الله ﷺالراشي والمرتشي»): أي: معطي الرشوة وآخذها، وهى الوصلة إلى الحاجة بالمصانعة، وأصله من الرشاء الذي يتوصل به إلى الماء، قيل: الرشوة ما يعطى لإبطال حق، أو لإحقاق باطل، أما إذا أعطى ليتوصل به إلى حق، أو ليدفع به عن نفسه ظلما فلا بأس به، وكذا الآخذ إذا أخذ ليسعى في إصابة صاحب الحق فلا بأس به، لكن هذا ينبغي أن يكون في غير القضاة والولاة ; لأن السعي في إصابة الحق إلى مستحقه، ودفع الظالم عن المظلوم واجب عليهم، فلا يجوز لهم الأخذ عليه.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چوری کیے ہوئے مال كاحكم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اجیر خاص کا کام کیے بغیر تنخواہ لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سود پر بینک سے قرضہ لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جی پی فنڈ (G.P Funds) کے احکام
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
یوٹیوب کی کمائی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈبو یا دیگر گیموں کے لیے دکان کرائے پر دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قبرستان سے چوری کر کے عورتوں کے بال بیچنے کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آن لائن ٹریڈنگ کی مخصوص صورت کا حکم اور مذکورہ آمدن سے کی گئی دعوت کھانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رشوت کا پیسہ لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فجر کی نماز وقت ختم ہونے کے بعد پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کریڈٹ کارڈ کا استعمال
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اسکول، مدرسے کی فیس لیٹ ہونی کی صورت میں مالی جرمانہ لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تکاروں کو فصل لانے کی شرط پر قرض دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوٹی پارلر میں مساج کرنے والی خواتین کی کمائی کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سودی مال سے بنائے گئے گھر، دکان کو کرائے پر لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گٹارکے خریدوفروخت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دوہری شہریت رکھنے والے شخص کو ملنے والے وظیفے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آن لائن شناختی کارڈ بنانے پر کمیشن لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مجبوری میں رشوت دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
انشورنس کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک سے قسطوں پر گاڑی خریدنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر مسلم ممالک میں رہائش کی ضرورت پر سودی قرض لینا کیسا ہے ؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اسٹوڈیو کے لیے ویب سائٹ بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈاکٹرز کا ادویات میں کمیشن لینا اور کمپنی سے قرض لے کر اس کے بدلے کمپنی کی پروڈکٹس خریدنا