مفتی صاحب ! اگر کوئی شخص ڈاکہ ڈالنے کے دوران پولیس کے فائرنگ سے ہلاک ہو جائے ،تو اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی یا نہیں؟ شرعی طور پر اس کا کیا حکم ہے ؟
واضح رہے کہ ڈاکہ ڈالنے کے دوران پولیس کے فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی نماز جنازہ بطور تعزیر نہ پڑھی جائے ،تاکہ دوسرے لوگ اس سے عبرت حاصل کریں۔
الدرالمختار : (2/ 210، ط: دارالفكر) (وهي فرض على كل مسلم مات خلا) أربعة (بغاة، وقطاع طريق) فلا يغسلوا، ولا يصلى عليهم (إذا قتلوا في الحرب) ولو بعده صلى عليهم لأنه حد أو قصاص. الهندية: (1/ 163، ط: دارالفكر) ويصلى على كل مسلم مات بعد الولادة صغيرا كان أو كبيرا ذكرا كان أو أنثى حرا كان أو عبدا إلا البغاة وقطاع الطريق ومن بمثل حالهم.