کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ مجھے ابھی پتہ چلا ہے کہ میری ایک بہن ہے، جس نے مسلسل ایک مہینہ میری ماں کا دودھ پیا ہے تو کیا رضاعت ثابت ہوگئی یا نہیں؟
واضح رہے کہ اگر کوئی بچہ مدت رضاعت (دو سال احتیاطاً ڈھائی سال) کی عمر میں کسی عورت کا دودھ پئے تو رضاعت ثابت ہو جائے گی، لہذا اگر مذکورہ بچی نے مدت رضاعت کے اندرآپ کی والدہ کا دودھ پیا ہے تو وہ آپ کی رضاعی بہن ہے ۔
*بدائع الصنائع: (4/ 7، ط: دارالكتب العلمية)* ويستوي في الرضاع المحرم قليله وكثيره عند عامة العلماء وعامة الصحابة رضي الله عنهم. *تبيين الحقائق: (2/ 181، ط: دارا لكتاب الاسلامي)* قال رحمه الله (وحرم به وإن قل في ثلاثين شهرا ما حرم بالنسب) أي حرم بسبب الرضاع ما حرم من الناس بسبب النسب إذا وجد في ثلاثين شهرا، ولو كان الرضاع قليلا.