معاملات / احکام نکاح / نکاح

تنگدستی کے خوف سے نکاح نہ کرنے کا حکم

فتوی نمبر : 2585 0000-00-00 9 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب! تنگدستی کے ڈر سے نکاح نہ کرنا کیسا ہے؟ جبکہ لڑکا جوان ہو

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے ہیں کہ دین اسلام میں نکاح کو عبادت میں شمار کیا ہے، بلکہ نکاح میں مشغولیت کو دیگر نفلی عبادات میں مشغولیت سے افضل قرار دیا ہے، اسی طرح نکاح ایمان کی تکمیل کا سبب اور انبیاء علیہ الصلوۃ والسلام کی سنت ہے ،لہذا جو شخص بیوی کا حق مہر اور نان و نفقہ دینے پر قادر ہو اور اس کو غلبہ شہوت کی وجہ سے گناہ میں مبتلا ہونے کا یقین ہو تو ایسے شخص پر نکاح کرنا شرعا واجب ہے، البتہ اگر بیوی کا مہر اور نان و نفقہ برداشت نہ کر سکتا ہو تو ایسی صورت میں نکاح نہ کرنے کی اجازت ہے، لیکن تنگدستی کے خوف کی وجہ سے نکاح کو ترک کرنا مناسب نہیں، بلکہ ازروئے قرآن نکاح کرنے والے اگر فقیر بھی ہوں تو اللہ رب العزت اپنے فضل سے انہیں غنی کر دے گا۔

*القرآن الکریم:(النور32:24)* "وَأَنكِحُوا الْأَيَامَىٰ مِنكُمْ وَالصَّالِحِينَ مِنْ عِبَادِكُمْ وَإِمَائِكُمْ ۚ إِن يَكُونُوا فُقَرَاءَ يُغْنِهِمُ اللَّهُ مِن فَضْلِهِ ۗ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ" *صحيح البخاري: (رقم الحدیث:5065،ط:دار طوق النجاۃ)* عن علقمة قال: «كنت مع عبد الله فلقيه عثمان بمنى، فقال يا أبا عبد الرحمن، إن لي إليك حاجة، فخليا فقال عثمان: هل لك يا أبا عبد الرحمن في أن نزوجك بكرا تذكرك ما كنت تعهد؟ فلما رأى عبد الله أن ليس له حاجة إلى هذا أشار إلي فقال: يا علقمة، فانتهيت إليه وهو يقول: أما لئن قلت ذلك، لقد قال لنا النبي صلى الله عليه وسلم: يا معشر الشباب، من استطاع منكم الباءة فليتزوج، ومن لم يستطع فعليه بالصوم؛ فإنه له وجاء. *سنن الترمذي: (2/ 553،ط: دار الرسالة العالمية)* 1103 - حدثنا سفيان بن وكيع، حدثنا حفص بن غياث، عن الحجاج، عن مكحول، عن أبي الشمال عن أبي أيوب، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "أربع من سنن المرسلين: الحياء، والتعطر، والسواك، والنكاح".
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاح کا وعدہ کرنے کے بعد مکر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسنون نکاح کا طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
خط کے ذریعے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاح کا وعدہ کرنے کے بعد مکر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دودھ پینے والے بچے کے حقیقی بہن بھائیوں کا رضاعی بہن بھائیوں سے رشتے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اپنی بیٹی اور خالہ کو ایک شخص کے نکاح میں جمع کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
منگل اور بدھ کے دن نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مذاق میں ایجاب وقبول کرنے سے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مالدار آدمی پہلے حج کرے یا نکاح
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رضاعی بہن سے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غائب شوہر کی وفات کی خبر سن کر نکاح کرنے کے بعد خبر کے غلط نکلنے کی صورت میں نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آن لائن نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ہفتے میں ایک دفعہ حقوقِ زوجیت ادا کرنے پر قادر شخص کے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹی کی شادی موجودہ شوہر کے بیٹے سے کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
”حوالہ کڑے وا حوالہ مے کڑا“ کے الفاظ سے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مدر ملک بینک کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شادی کرنے کے لیے عمر کی حد
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تنگدستی کے خوف سے نکاح نہ کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک مہینے تک دودھ پینے کی صورت میں رضاعت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دو جڑواں جڑی ہوئی بہنوں کو ایک ساتھ نکاح میں جمع کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طویل عرصہ بیوی سے دور رہنے کی وجہ سے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سوتیلی ساس سے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دو سوتیلی بہنوں کو نکاح میں جمع کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاح اور رخصتی کا شرعی طریقہ