معاملات / ترکات / احکام وراثت

مرض الموت میں کسی وارث کو جائیداد ہبہ کرنے کا حکم

فتوی نمبر : 1861 0000-00-00 59 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

ہمارا ایک دوست ہے، اس کے والد ایک ضعیف، سفید ریش اور بیمار شخص تھے، لیکن ان کی عقل و ہوش درست تھی، انہوں نے اپنی دوسری بیوی کو محلے کے معززین کی موجودگی میں ایک حویلی ہبہ (گفٹ) کر دی۔ ہبہ نامہ لکھے جانے اور والد کے انتقال کو اب دو سال دو ماہ گزر چکے ہیں، لیکن اب پہلی بیوی کے اولاد دعویٰ کر رہے ہیں کہ ہمارے والد بیمار تھے، اس لیے یہ ہبہ معتبر نہیں ہے پوچھنا یہ ہے کہ کیا شوہر کی طرف سے بیوی کے لیے یہ ہبہ شرعاً درست ہے یا نہیں؟ شریعت کی رو سے شوہر اپنی بیوی کو کس عمر یا کس حالت تک مال ہبہ کر سکتا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

شوہر اپنی بیوی کو ہر عمر اور ہر حالت میں مال ہبہ کر سکتا ہے، بشرطیکہ عقل و ہوش سلامت ہو اور قبضہ دے دیا جائے، ہبہ اگر حالتِ صحت میں ہو تو مکمل نافذ ہو جاتا ہے اور اگر مرضِ موت میں ہو اور اجنبی کے لیے ہو تو ایک تہائی میں نافذ ہوتا ہے، جبکہ وارث کے لیے ہو تو وہ وصیت کے حکم میں داخل ہوتا ہے اور دیگر ورثا کی اجازت پر موقوف ہوتا ہے۔ لہٰذا پوچھی گئی صورت میں شوہر نے اپنی دوسری بیوی کو محلے کے معززین کی موجودگی میں جو حویلی ہبہ کی، اگر وہ مرضِ موت کی کیفیت میں نہیں تھا اور بیوی کو اس پر بالفعل قبضہ بھی دلایا گیا تھا تو شرعاً یہ ہبہ صحیح اور نافذ ہے اور دوسری بیوی کی اولاد کا اب اس میں کوئی حق نہیں۔ اور اگر قبضہ نہیں دلایا گیا تھا تو ہبہ تام نہ ہونے کی وجہ سے حویلی تمام ورثا میں تقسیم ہوگی۔

مسند دارمى:(رقم الحديث:3303)* عن عمرو بن خارجة، قال: كنت تحت ناقة النبي صلى الله عليه وسلم، وهي تقصع بجرتها، ولعابها ينوص بين كتفي، سمعته يقول: «ألا إن الله قد أعطى كل ذي حق حقه، فلا يجوز وصية لوارث. *الهداية:(4/ 514،ط:دار احياء التراث العربي)* والهبة من المريض للوارث في هذا ‌نظير ‌الوصية" لأنها وصية حكما حتى تنفذ من الثلث. *مجمع الأنهر :(2/ 696،طدار إحياء التراث العربي)* والهبة والصدقة من المريض لوارثه ‌نظير ‌الوصية؛ لأنه وصية حكما حتى تعتبر من الثلث. *مجمع الانهر:(353/2،ط:دار إحياء التراث العربي)* وتتم) الهبة (بالقبض الكامل)، ولو كان الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به لقوله عليه السلام: «لا تجوز الهبة إلا مقبوضة» والمراد هنا نفي الملك لا الجواز؛ لأن جوازها بدون القبض ثابت خلافا لمالك، فإن عنده ليس القبض بشرط الهبة.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والد کی زندگی میں فوت ہونے والے بیٹے کی بیوی اوربچوں کا حصہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میراث تقسیم نہ کرنے کی صورت میں ورثاگناہ گار ہوں گے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والد کے زندگی میں جائیداد تقسیم ہونے کی صورت میں میراث کی تقسیم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چار بھائی اور چھ بہنوں کے درمیان میراث کی تقسیم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹیوں کے ہوتے ہوئے میراث میں حقیقی بہن کا حصہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ترکے کے گھر میں ایک بھائی کی رہائش کی صورت میں گیس بجلی کے بل کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹے کا ذاتی پیسوں سے خریدا ہوا مکان والد کی میراث میں شامل کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدكا اپنی زندگی میں جائیداد تقسیم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والد کا اپنی زندگی میں جائیداد تقسیم کرنے کی ایک صورت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوہ چھ بیٹوں اور پانچ بیٹیوں میں تقسیم میراث
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک بیوی چار بیٹوں اور تین بیٹیوں میں میراث کی تقسیم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اولاد کی موجودگی میں پوتے کی وراثت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدین کا اپنی زندگی میں اپنے بچوں کے درمیان ایک کروڑ کی رقم تقسیم کرنے کا طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والد کا اپنی اولادمیں جائیداد تقسیم کرکے ایک بچے کو نہ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹی کی شادی کی نیت سے خریدے گئے مکان میں میراث کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوہ،بھائی،پھوپھو،خالہ اور ماموں میں تقسیم میراث
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹی کی میراث اور کریہ پر دیے گئے مکان پر زکوٰۃ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دو بیٹیوں کے درمیان میراث کی تقسیم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدہ کا اپنی زندگی میں جائیداد سے ایک بچے کو محروم کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گود لیے بچے کی میراث کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدین کا اپنی اولاد کو زندگی میں حصہ دینے کے بعد میراث میں حصہ ملے گا ؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوہ ،چار بیٹیوں، ایک بہن اور نو بھتیجوں کے درمیان میراث کی تقسیم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بھائی کی میراث میں بھتیجوں کا حصہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بڑے بیٹے کی ذاتی کمائی میں دوسرے بیٹوں کا حصہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چار بیٹوں اور تین بیٹیوں میں میراث کی تقسیم