نجاسات اور پاکی

ڈاکٹر نے غسل سے منع کیا ہو تو جنابت کی صورت میں جسم پر گیلا کپڑا لگانا

فتوی نمبر :
94
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

ڈاکٹر نے غسل سے منع کیا ہو تو جنابت کی صورت میں جسم پر گیلا کپڑا لگانا

السّلام علیکم کیا فرماتےہے مفتیان کِرام اس مسلےکےبارےمیں کہ ایک شخص کا اپریشن ھواہے ڈاکٹر نے اسکو نہانے سے منع کیا ہے اب اس پر غسل واجب ہوگئ ہے اس صورت میں وہ کیا کرے کیا وہ پورے جسم کو گیلے کپڑے کے ساتھ دھوکر اور جو زخم والی جگہ ہے اس پر تیمم کرسکتا ہے رہنمائ فرماۓ جزاک اللہ

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

الجواب باسم ملہم الصواب

واضح رہے کہ غسل کے لیے شرط یہ ہے کہ پورے جسم پر پانی بہایا جائے، صرف جسم کو گیلا کر لینا کافی نہیں، لہٰذا سوال میں ذکر کردہ طریقہ شرعی غسل کے لیے کافی نہیں ہے، غسل سے پہلے جہاں نجاست لگی ہوئی ہو، اسے پاک کرنا ضروری ہے، اس کے بعد زخم والی جگہ کو چھوڑ کر پورے بدن پر پانی بہانا لازم ہے۔ اگر زخم پر پٹی بندھی ہو تو اس پر مسح کرنا کافی ہے۔ البتہ اگر پانی کا استعمال کسی بھی طرح نقصان دہ ہو تو ایسی صورت میں تیمم کرنا جائز ہوگا۔

حوالہ جات

دلائل:

حاشية ابن عابدين:(1/ 102،ط: دارالفکر)
" [فروع] في أعضائه شقاق غسله إن قدر وإلا مسحه وإلا تركه ولو بيده، و لايقدر على الماء تيمم، و لو قطع من المرفق غسل محل القطع.
(قوله: شقاق) هو بالضم. وفي التهذيب قال الليث: هو تشقق الجلد من برد أو غيره في اليدين والوجه: وقال الأصمعي: الشقاق في اليد والرجل من بدن الإنسان والحيوان، وأما الشقوق فهي صدوع في الجبال والأرض. وفي التكملة عن يعقوب: يقال بيد فلان شقوق ولا يقال شقاق؛ لأن الشقاق في الدواب: وهي صدوع في حوافرها وأرساغها مغرب.
(قوله: وإلا تركه) أي وإن لم يمسحه بأن لم يقدر على المسح تركه.(قوله: ولا يقدر على الماء) أي على استعماله لمانع في اليد الأخرى، ولا يقدر على وضع وجهه ورأسه في الماء".

البحر الرائق:(1/ 147،ط: دارالکتاب الاسلامی)
"(قوله: أو لمرض) يعني يجوز التيمم للمرض وأطلقه، و هو مقيد بما ذكره في الكافي من قوله بأن يخاف اشتداد مرضه لو استعمل الماء فعلم أن اليسير منه لايبيح التيمم، و هو قول جمهور العلماء إلا ما حكاه النووي عن بعض المالكية، و هو مردود بأنه رخصة أبيحت للضرورة و دفع الحرج، و هو إنما يتحقق عند خوف الاشتداد و الامتداد و لا فرق عندنا بين أن يشتد بالتحرك كالمبطون أو بالاستعمال كالجدري أو كأن لايجد من يوضئه و لايقدر بنفسه اتفاقًا.

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ،کراچی

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 94کی تصدیق کریں
25
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عنوان : بغیر ٹیک لگائے ہوئے سونے سے وضو کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • ناقض وضو

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • چوہا اور چھچھوندر کی بیٹ ٹینکی یا بالٹی میں گر جائے

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • چوہے کا پانی میں منہ مارنا

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • غسل خانہ میں وضو کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • غسل کے بعد قطرے نکلنے کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • وضو اور غسل میں کریم اور تیل ہٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • شرم گاہ پر ٹشو رکھنے کی صورت میں نکلنے والے قطرے کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • ڈول کی ناپاک رسی کنویں میں ڈالی گئی تو کیا پانی ناپاک ہوگا؟

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • مذی کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • سنی پلاسٹ پر مسح کرنے والے کی امامت*

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • مذی کے نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • پرندوں کی بیٹ کپڑے پر لگنے کی صورت میں نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • ہاتھ پر الفی لگی ہو تو وضو کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • پیشاب کے بعد منی کے نکلنے کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • زکام کی وجہ سے ناک سے خون نکلنا

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • قضاء حاجت کے دوران آلہ تناسل سے نکلنے والے گھاڑے مادے کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • غسل کرنے کے بعد وضو کی ضرورت ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • ڈاکٹر نے غسل سے منع کیا ہو تو جنابت کی صورت میں جسم پر گیلا کپڑا لگانا

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • منی کے چیک اپ کے لیے ہاتھ سے منی نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • غسل جنابت سے پہلے وضو کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • کمبوڈ ،وغیرہ پر لگے پیشاب کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • دیور کو دیکھنے سے وضو کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • بارش کاپانی نجاست سے مل کرگھروں اور کنویں میں چلاجائے

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • علاج کے لیے بڑے پیشاب والے مقام میں دوائی یا انگلی ڈالنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات