امام چھت پر ہو تو عورتوں کا گھر کی نچلی منزل سے اقتدا کرنا

فتوی نمبر :
933
عبادات / نماز /

امام چھت پر ہو تو عورتوں کا گھر کی نچلی منزل سے اقتدا کرنا

گھر کی چھت پر تراویح ہورہی ہے اور نیچے گھر کی خواتین بھی جماعت میں شامل ہو جاتی ہیں ۔یہ صحیح ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

پوچھی گئی صورت میں اگر امام تراویح میں چھت پر ہو اور عورتیں نیچے گھر میں امام کی اقتدا کریں اور گھر40 ہاتھ( پندرہ بائے پندرہ فٹ) سے چھوٹا ہو اور نیچے گھر میں عورتوں کو امام کے انتقالات کاعلم ہو تو یہ اقتدا درست ہے اور اگر گھر 40 ہاتھ سے بڑا ہو یا امام کے انتقالات کاعلم نہ ہوتا ہوتو اقتدا درست نہیں ہوگی۔

حوالہ جات

*الشامیة:(585/1،ط:دارالفکر)*
وحاصله أن الدار الكبيرة كالصحراء والصغيرة كالمسجد، وأن المختار في تقدير الكبيرة أربعون ذراعا.

*حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح: (293،ط:دارالکتب العلمیة)*
ويصح اقتداء الواقف على السطح بمن هو في البيت ولا يخفى عليه حاله.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
0000-00-00
44
فتوی نمبر 933کی تصدیق کریں
-- متعلقه فتاوی --
...
-- متعلقه موضوعات --