السلام علیکم مفتی صاحب !
شوہر کے وفات کے بعد شوہر کی تصویر کو دیکھنا جائز ہے کہ نہیں؟
واضح رہے کہ عورت اپنے فوت شدہ شوہر کا چہرہ دیکھ سکتی ہےاور اگر فتنے کا اندیشہ نہ ہو تو اس کی تصویر دیکھنا بھی جائز ہے، لیکن یہ بات یاد رہے کہ جس جگہ تصویر ہوتی ہے، وہاں رحمت کے فرشتے نہیں آتے،اس لیے تصویروں کو محفوظ نہیں رکھنا چاہیے۔
صحيح البخاري: (4/ 130،ط:دار طوق النجاۃ)
عن أبي طلحة رضي الله عنهم عن النبي صلى الله عليه وسلم قال لا تدخل الملائكة بيتا فيه كلب ولا صورة.
الدر المختار:(117،ط:دارالکتب العلمية)
ويمنع زوجها من غسلها ومسها لا من النظر إليها على الاصح وهي لا تمنع من ذلك.