کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا بسم اللہ کے بجائے 786 پڑھنا یا لکھنا درست ہے؟
واضح رہے کہ "786" کا عدد صرف "بسم اللہ" کی ایک علامت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، یہ نہ تو "بسم اللہ" کے الفاظ کا بدل ہے، نہ اس کے لکھنے سے "بسم اللہ" کا ثواب حاصل ہوتا ہے اور نہ ہی اس سے کوئی برکت حاصل ہوتی ہے۔
لہٰذا بہتر یہی ہے کہ "بسم اللہ الرحمٰن الرحیم" کے اصل الفاظ مکمل لکھے جائیں، جیسا کہ نبی کریم ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا معمول تھا۔
البتہ اگر کسی جگہ "بسم اللہ" کی بے ادبی کا خدشہ ہو، مثلاً لفافے، رسیدیں، تجارتی کاغذات یا گاڑیوں پر تو وہاں "786" لکھنے کی گنجائش ہے۔
صحيح البخاري:(85/8،رقم الحديث 6260،ط: دار طوق النجاة)
حدثنا محمد بن مقاتل أبو الحسن: أخبرنا عبد الله: أخبرنا يونس، عن الزهري قال: أخبرني عبيد الله بن عبد الله بن عتبة: أن ابن عباس أخبره: أن أبا سفيان بن حرب أخبره «أن هرقل أرسل إليه في نفر من قريش وكانوا تجارا بالشأم فأتوه فذكر الحديث قال: ثم دعا بكتاب رسول الله ﷺ فقرئ، فإذا فيه: بسم الله الرحمن الرحيم، من محمد عبد الله ورسوله، إلى هرقل عظيم الروم، السلام على من اتبع الهدى، أما بعد.
مؤطا مالك:(319،رقم الحدیث 900،ط: المکتبۃ العلمیۃ)
أخبرنا مالك، أخبرنا عبد الله بن دينار، عن عبد الله بن عمر رضي الله عنه، أنه كتب إلى أمير المؤمنين عبد الملك يبايعه فكتب: بسم الله الرحمن الرحيم، أما بعد، لعبد الله عبد الملك أمير المؤمنين، من عبد الله بن عمر، سلام عليك، فإني أحمد إليك الله الذي لا إله إلا هو، وأقر لك بالسمع والطاعة على سنة الله، وسنة رسول الله ﷺ فيما استطعت.
فتاوی محمودیہ: (340/3،ط: دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی)
س: بسم اللہ الرحمن الرحیم کے بدلے 786 لکھنے پر ثواب ملے گا یا نہیں؟
ج: بسم اللہ الرحمن الرحیم کا ثواب 786 لکھنے سے نہیں ملے گا یہ تو بسم اللہ کا عدد ہے جن سے (بسم اللہ کی طرف) اشارہ ہو سکتا ہے۔