مصارف زکوۃ و صدقات

نقد کے بجائے سامان کے ذریعےزکوٰۃ اورصدقۂ فطر ادا کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
878
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

نقد کے بجائے سامان کے ذریعےزکوٰۃ اورصدقۂ فطر ادا کرنے کا حکم

سوال : ضرورت سے زائد سامان یا ضرورت کا سامان مثلا" ( پرانے برتن پرانی گاڑی پرانے کپڑے وغیرہ ) صدقہ فطر یا زکواة کی نیت سے مستحق زکواة كو دے دیں تو کیا صدقہ فطر و زکواة ادا ہوجائے گی ؟ مفتیان عظام رہنمائی فرمادیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ زکوٰۃ اور صدقۂ فطر کی ادائیگی کا اصل مقصد فقرا و مساکین کی مدد اور ان کی ضروریات کو پورا کرنا ہے، اس لیے زکوۃ اور صدقۂ فطر میں ایسا کار آمد سامان دینا جائز ہے، جس سے ان کی ضرورت پوری ہو جائے، لہذا زکوٰۃ میں پرانے برتن،پرانے کپڑے وغیرہ دینا جائز ہے، البتہ زکوۃ کی ادائیگی میں ان کی موجودہ قیمتِ فروخت کا اعتبار ہوگا، تاہم نقد رقم کی صورت میں زکوٰۃ اور صدقۂ فطر ادا کرنا زیادہ بہتر اور افضل ہے۔

حوالہ جات

*بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع:(2/ 41، ط: دار الكتب العلمية)*
وأما الذي يرجع إلى المؤدي فمنها أن يكون مالا متقوما على الإطلاق سواء كان منصوصا عليه أو لا من جنس المال الذي وجبت فيه الزكاة أو من غير جنسه. والأصل أن كل مال ‌يجوز ‌التصدق به تطوعا يجوز أداء الزكاة منه وما لا فلا وهذا عندنا.


*المحيط البرهاني:(2/ 246،ط: دار الكتب العلمية)*
وذكر محمد رحمه الله في «الرقيات» أنه ‌يقوم ‌في ‌البلد ‌الذي حال الحول على المتاع بما يتعارفه أهل ذلك البلد نقداً فيما بينهم، يعني غالب نقد ذلك البلد، ولا ننظر إلى موضع الشراء، ولا إلى موضع المالك وقت حولان الحول؛ لأن هذا مال وجب تقويمه، فيقوّم بغالب نقد البلد كما في ضمان المتلفات إلا أنه يعتبر نقد البلد الذي حال الحول فيه على المال؛ لأن الزكاة تصرف إلى فقراء البلدة التي فيها المال، فالتقويم بنقد ذلك البلد أنفع في حق الفقراء من حيث الرواج، فيجب اعتباره.

*البحر الرائق:(217/2،ط: دارالکتاب الاسلامی)*
ولهذا ذكر الولوالجي وغيره أنه لو عال يتيما فجعل يكسوه ويطعمه وجعله من زكاة ماله فالكسوة تجوز لوجود ركنه، وهو التمليك، وأما الإطعام إن دفع الطعام إليه بيده يجوز أيضا لهذه العلة.

*الهندية:(192/1،ط:دارالفكر)*
والدراهم أولى من الدقيق لدفع الحاجة، وما سواه من الحبوب لا يجوز إلا بالقيمة وذكر في الفتاوى أن أداء القيمة أفضل من عين المنصوص عليه وعليه الفتوى كذا في الجوهرة النيرة.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 878کی تصدیق کریں
8
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • دوسرے کی طرف سے زکوة اداکرنا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • صرف تنخواہ پر گزربسر کرنے والے شخص کو زکوٰۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اصول و فروع کو زکوٰۃ دینےکاشرعی حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • غیر رہائشی طلبہ والے مدرسے میں زکوٰۃ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • گزشتہ سالوں کی زکوٰۃ کاحکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • غیر مستحق کو زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کاشتکاری کی زمین ہونے کی صورت میں زکوٰۃ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • صاحب نصاب شخص کا نفلی صدقہ کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • فدیہ کا مصرف

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوة کی رقم کو مخصوص مصرف میں خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی ادائیگی میں تاخیر کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • نقد کے بجائے سامان کے ذریعےزکوٰۃ اورصدقۂ فطر ادا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کسی اور کے نام سے زکوٰۃ وصول کر کے بہن کو دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی رقم دینی درسگاہ کی تعمیر پر لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • وکیل کا زکوة خود استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بھانجوں کو زکوٰۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اپنے سسر کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • وکیل کا زکوة خود استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ راشن کی صورت میں تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوة کی رقم سے سامان خرید کر دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • صاحب نصاب شخص کی بیوی کو زکوٰۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • فلسطین والوں کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یتیم کے مال پر زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • غیر مسلم کو صدقہ یا خیرات دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بلا تمیک زکوۃ سے مدرسے کا قرض ادا کرنا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات