سنت مؤکدہ چھوڑ کر نوافل پڑھنے کا حکم

فتوی نمبر :
848
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز /

سنت مؤکدہ چھوڑ کر نوافل پڑھنے کا حکم

مفتی صاحب!
سوال یہ ہے کہ فرض پڑھنے کے بعد اکثر سنتوں کو چھوڑ کر نوافل میں لگ جانے کا کیا حکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ نفل نمازیں پڑھنا نہایت فضیلت والا عمل ہے، یہ اللہ تعالیٰ کے قرب کا ذریعہ ہے اور احادیثِ مبارکہ میں آیا ہے کہ قیامت کے دن فرائض میں ہونے والی کمی کو نوافل کے ذریعے پورا کیا جائے گا، البتہ نوافل کی خاطر سنتِ مؤکدہ کو ترک کرنا جائز نہیں، کیونکہ فقہائے کرام نے سنتِ مؤکدہ کو واجب کے قریب قرار دیا ہےاور جو شخص بلا کسی عذر کے سنتِ مؤکدہ ترک کرتا ہے وہ گناہ گار اور لائقِ ملامت ہے، وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک درجات سے محروم رہتا ہےاور اس بات کا اندیشہ ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کی شفاعت سے بھی محروم رہ جائے۔

حوالہ جات

*سنن أبي داود: (2/ 148 ،رقم الحديث:864،ط:دارالرسالة العالمية)*
«حدثنا يعقوب بن إبراهيم، حدثنا إسماعيل، حدثنا يونس، عن الحسن عن أنس بن حكيم الضبي قال: خاف من زياد - أو ابن زياد- فأتى المدينة، فلقي أبا هريرة، قال: فنسبني فانتسبت له، فقال: يا فتى، ألا أحدثك حديثا؟ قال: قلت: بلى رحمك الله- قال يونس: وأحسبه ذكره عن النبي- صلى الله عليه وسلم -قال: "إن أول ما يحاسب الناس به يوم القيامةمن أعمالهم الصلاة" قال: "يقول ربنا عز وجل لملائكته وهو أعلم: انظروا في صلاة عندي أتمها أم نقصها، فإن كانت تامة كتبت له تامة، وإن كان انتقص منها شيئا قال: انظروا، هل لعبدي من تطوع؟ فإن كان له تطوع قال: أتموا لعبدي فريضته من تطوعه. ثم تؤخذ الأعمال على ذاكم.

*الشامية:(104/1،ط:دارالفكر)*
‌ترك ‌السنة ‌المؤكدة ‌قريب ‌من ‌الحرام يستحق حرمان الشفاعة، لقوله عليه الصلاة والسلام: «من ترك سنني لم ينل شفاعتي» . اهـ. وفي التحرير: إن تاركها يستوجب التضليل واللوم،. اهـ. والمراد الترك بلا عذر على سبيل الإصرار كما في شرح التحرير لابن أمير حاج ويؤيده ما سيأتي في سنن الوضوء من أنه لو اكتفى بالغسل مرة إن اعتاده أثم، وإلا لا.وفي البحر من باب صفة الصلاة: الذي يظهر من كلام أهل المذهب أن الاسم منوط بترك الواجب أو السنة المؤكدة على الصحيح؛ لتصريحهم بأن من ترك سنن الصلوات الخمس قيل: لا يأثم والصحيح أنه يأثم، ذكره في فتح القدير، وتصريحهم بالإثم لمن ترك الجماعة مع أنها سنة مؤكدة على الصحيح وكذا في نظائره لمن تتبع كلامهم.

*أيضاً:(2/ 12)*
(قوله وسن مؤكدا) أي استنانا مؤكدا؛ بمعنى ‌أنه ‌طلب ‌طلبا ‌مؤكدا ‌زيادة ‌على ‌بقية ‌النوافل، ولهذا كانت السنة المؤكدة قريبة من الواجب في لحوق الإثم كما في البحر، ويستوجب تاركها التضليل واللوم كما في التحرير: أي على سبيل الإصرار بلا عذر كما في شرحه.

*البحرالرائق:(319/1،ط:دار الكتاب الاسلامي)*
(قوله فالإثم لتارك السنة المؤكدة إلخ) قال في النهر: ويؤيده ما في الكشف الكبير معزيا إلى أصول أبي اليسر حكم السنة أن يندب إلى تحصيلها ويلام على تركها مع لحوق إثم يسير، وكون الاعتياد للاستخفاف يوجب إثما فقط فيه نظر ففي البزازية لو لم ير السنة.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 848کی تصدیق کریں
5
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   0
  • عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا

    یونیکوڈ   0
  • تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   21
  • چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا

    یونیکوڈ   0
  • قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا

    یونیکوڈ   0
  • حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا

    یونیکوڈ   0
  • *کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*

    یونیکوڈ   0
  • مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا

    یونیکوڈ   0
  • قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • لنڈے کے کپڑوں سے ملنے والی کرنسی اور دیگر قیمتی چیزیں لقطہ کے حکم میں ہیں

    یونیکوڈ   0
  • نماز تراویح کی نیت

    یونیکوڈ   0
  • مسجد میں بآواز بلند سلام کرنا

    یونیکوڈ   0
  • ٹیسٹ ٹیوب بے بی (I.V.F) کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • سنت مؤکدہ چھوڑ کر نوافل پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بریلوی حضرات کے ہاں ملازمت کرنا اور ان کے پیچھے نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   0
  • ایکسچینج کمپنی میں خود سرمایہ کاری کرنا اور دوسروں سے کمیشن پر سرمایہ کاری کرانے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بینک میں سونا جمع کروا کر قرض لینے کی صورت میں بینک کی طرف سے ملنے والے انعامات کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • نمازی کے ساتھ بات کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • ڈبے پر لکھی قیمت کو نظر انداز کر کے اپنی مرضی کی قیمت پر بیچنا

    یونیکوڈ   0
  • سالگرہ (برتھ ڈے)منانے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • قرض پر لی گئی اضافی رقم کا حکم اور اس کا مصرف

    یونیکوڈ   0
  • نماز میں قعدہ اولیٰ چھوڑنے پر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   0
...
Related Topics متعلقه موضوعات