مصارف زکوۃ و صدقات

زکوٰۃ کی ادائیگی میں تاخیر کا حکم

فتوی نمبر :
846
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

زکوٰۃ کی ادائیگی میں تاخیر کا حکم

محترم مفتی صاحب!
مہربانی فرما کر ارشاد فرمائیں کہ زکوٰۃ پورا سال مکمل ہونے پر فرض ہوتی ہے، اگر کوئی شخص 13 یا 14 ماہ گزرنے کے بعد زکوٰۃ ادا کرے تو اس پر کیا حکم ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ زکوٰۃ ایک اہم فریضہ ہے، جو سال مکمل ہونے کے بعد واجب ہوتی ہے، لہذا سال مکمل ہونے پر زکوٰۃ کا حساب کر کے جلد از جلد ادا کرنی چاہیے ۔
زکوٰۃ یک مشت ادا کرنا ضروری نہیں، بلکہ قسطوں میں دینا بھی جائز ہے، بشرطیکہ تاخیر بلاعذر نہ ہو، بلاعذر تاخیر کرنا مکروہ ہے اور اگر سال یا اس سے زیادہ وقت گزر جائے تو گناہ ہے، البتہ اگر کوئی عذرہو تو تاخیر کی گنجائش موجود ہے، تاہم جیسے ہی عذر ختم ہو، فوراً زکوٰۃ ادا کرنا ضروری ہے، لہذا بیان کی گئی صورت میں مذکور شخص کی زکوٰۃ ادا ہو گئی۔

حوالہ جات

*الدر المختار:(128/1،ط: دارالفكر)*
(وافتراضها عمري) أي على التراخي، وصححه الباقاني وغيره (وقيل فوري) أي واجب على الفور (وعليه الفتوى)
كما في شرح الوهبانية (فيأثم بتأخيرها) بلا عذر (وترد شهادته) لان الامر بالصرف إلى الفقير معه قرينة الفور، وهي أنه لدفع حاجته وهي معجلة، فمتى لم تجب على الفور لم يحصل المقصود من الايجاب على وجه التمام.

*الشامية:(271/2،ط: دارالفكر)*
(قوله وافتراضها عمري) قال في البدائع وعليه عامة المشايخ، ففي أي وقت أدى يكون مؤديا للواجب، ويتعين ذلك الوقت للوجوب، وإذا لم يؤد إلى آخر عمره يتضيق عليه الوجوب، حتى لو لم يؤد حتى مات يأثم واستدل الجصاص له بمن عليه الزكاة إذا هلك نصابه بعد تمام الحول والتمكن من الأداء أنه لا يضمن، ولو كانت على الفور يضمن كمن أخر صوم شهر رمضان عن وقته فإن عليه القضاء.
(قوله فيأثم بتأخيرها إلخ) ظاهره الإثم بالتأخير ولو قل كيوم أو يومين لأنهم فسروا الفور بأول أوقات الإمكان. وقد يقال المراد أن لا يؤخر إلى العام القابل لما في البدائع عن المنتقى بالنون إذا لم يؤد حتى مضى حولان فقد أساء وأثم اهـ فتأمل.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 846کی تصدیق کریں
8
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • دوسرے کی طرف سے زکوة اداکرنا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • صرف تنخواہ پر گزربسر کرنے والے شخص کو زکوٰۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اصول و فروع کو زکوٰۃ دینےکاشرعی حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • غیر رہائشی طلبہ والے مدرسے میں زکوٰۃ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • گزشتہ سالوں کی زکوٰۃ کاحکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • غیر مستحق کو زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کاشتکاری کی زمین ہونے کی صورت میں زکوٰۃ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • صاحب نصاب شخص کا نفلی صدقہ کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • فدیہ کا مصرف

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوة کی رقم کو مخصوص مصرف میں خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی ادائیگی میں تاخیر کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • نقد کے بجائے سامان کے ذریعےزکوٰۃ اورصدقۂ فطر ادا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کسی اور کے نام سے زکوٰۃ وصول کر کے بہن کو دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی رقم دینی درسگاہ کی تعمیر پر لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • وکیل کا زکوة خود استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بھانجوں کو زکوٰۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اپنے سسر کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • وکیل کا زکوة خود استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ راشن کی صورت میں تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوة کی رقم سے سامان خرید کر دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • صاحب نصاب شخص کی بیوی کو زکوٰۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • فلسطین والوں کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یتیم کے مال پر زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • غیر مسلم کو صدقہ یا خیرات دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بلا تمیک زکوۃ سے مدرسے کا قرض ادا کرنا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات