جائے نماز پر سونے اور اشراق سے پہلے سونے کا حکم

فتوی نمبر :
836
| تاریخ :
0000-00-00
حظر و اباحت / جائز و ناجائز /

جائے نماز پر سونے اور اشراق سے پہلے سونے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
نماز سے فارغ ہوکر جائے نماز پر لیٹ جانا یا سو جانا کیسا ہے؟کسی نے کہا کہ گناہ ہے کیا یہ درست ہے ؟
اسی طرح فجر کی نماز کے بعد اشراق سے پہلے وظائف کیے بغیر یا وظائف مثلا سورہ یسین وغیرہ پڑھ کر سونا کیسا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

١۔جائے نماز پر سونا جائز ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ جائے نماز پر سونے کا معمول نہ بنایا جائے، کیونکہ احتلام ہونے کی صورت میں جائے نماز کے ناپاک ہونے کا اندیشہ ہے۔
۲۔نماز فجر کے بعد طلوع آفتاب سے پہلے بغیر کسی عذر کے سونا مکروہ ہے، کیونکہ اشراق سے پہلے نمازِ فجر اور رزق کی تقسیم کا وقت ہے، البتہ اگر کوئی عذر ہو (رات کو نہ سویا ہو یا دن کو سونے کا وقت نہ ملتا ہو وغیرہ) تو ایسی صورت میں نماز فجر کے بعد سونا بلا کراہت جائز ہے ۔

حوالہ جات

*مسند أحمد: (1/ 547 ،رقم الحديث:530،ط:مؤسسة الرسالة)*
حدثنا عبد الله، حدثنا أبو إبراهيم الترجماني، حدثنا إسماعيل بن عياش، عن ابن أبي فروة، عن محمد بن يوسف، عن عمرو بن عثمان بن عفان، عن أبيه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ‌الصبحة ‌تمنع ‌الرزق.

*شعب الإيمان:(4/ 181 ،رقم الحديث:4735،ط: دار الكتب العلمية)*
أخبرنا عبد الخالق بن علي بن عبد الخالق النيسابوري أنا أبو بكر محمد بن أحمد بن حبيب نا أبو بكر محمد بن أحمد بن يزيد بن أبي العوام الرياحي نا أبي نا المشمعل بن ملحان القيسي نا عبد الملك بن هارون بن عنترة عن أبيه عن جده عن فاطمة بنت محمد صلى الله عليه وسلم قالت: مر بي رسول الله صلى الله عليه وسلم وأنا مضطجعة متصبحة فحركني برجله ثم قال: يا بنية قومي اشهدي رزق ربك ولا تكوني من الغافلين فإن الله يقسم أرزاق الناس ما بين طلوع الفجر إلى طلوع الشمس. إسناده ضعيف.

*تنبيه الغافلين للسمرقندي: (ص195،ط: دار ابن كثير)*
‌وأما ‌التصبح ‌من ‌غير ‌سهر.يعني النوم في أول النهار، من غير أن يكون ساهرا بالليل.فإن ذلك نوع من الحمق.

*الهندية: (5/ 376،ط:دارالفكر)*
ويكره ‌النوم ‌في ‌أول ‌النهار وفيما بين المغرب والعشاء.

*كتاب الفتاوى:(3/129،ط:زمزم پبلیشرز)*

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 836کی تصدیق کریں
6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   0
  • عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا

    یونیکوڈ   0
  • تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   21
  • چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا

    یونیکوڈ   0
  • قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا

    یونیکوڈ   0
  • حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا

    یونیکوڈ   0
  • *کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*

    یونیکوڈ   0
  • مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا

    یونیکوڈ   0
  • قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • لنڈے کے کپڑوں سے ملنے والی کرنسی اور دیگر قیمتی چیزیں لقطہ کے حکم میں ہیں

    یونیکوڈ   0
  • نماز تراویح کی نیت

    یونیکوڈ   0
  • مسجد میں بآواز بلند سلام کرنا

    یونیکوڈ   0
  • ٹیسٹ ٹیوب بے بی (I.V.F) کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • سنت مؤکدہ چھوڑ کر نوافل پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بریلوی حضرات کے ہاں ملازمت کرنا اور ان کے پیچھے نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   0
  • ایکسچینج کمپنی میں خود سرمایہ کاری کرنا اور دوسروں سے کمیشن پر سرمایہ کاری کرانے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بینک میں سونا جمع کروا کر قرض لینے کی صورت میں بینک کی طرف سے ملنے والے انعامات کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • نمازی کے ساتھ بات کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • ڈبے پر لکھی قیمت کو نظر انداز کر کے اپنی مرضی کی قیمت پر بیچنا

    یونیکوڈ   0
  • سالگرہ (برتھ ڈے)منانے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • قرض پر لی گئی اضافی رقم کا حکم اور اس کا مصرف

    یونیکوڈ   0
  • نماز میں قعدہ اولیٰ چھوڑنے پر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   0
...
Related Topics متعلقه موضوعات