کنویں سے پانی نکالنے والا رسی اگر ناپاک ہو اور لوگ اس پانی سے وضوکریں تو اسکا کیا حکم ہے؟
واضح رہے کہ جب تک کنویں میں نجاست نہ گرے یا اس کا کوئی اثر (رنگ، بو، ذائقہ) ظاہر نہ ہو، تب تک پانی پاک سمجھا جائے گا، اگر رسی یا ڈول پر نجاست لگی ہو مگر وہ خشک ہو اور پانی میں اثر ظاہر نہ ہو تو پانی ناپاک نہیں ہوگا، اگر نجاست تر ہو اور پانی میں مل جائے تو پھر پانی کی مقدار دیکھی جائے گی، اگر پانی کم از کم 225 اسکوائر فٹ ہو تو وہ معمولی نجاست سے ناپاک نہیں ہوتا، جب تک اثر نہ ظاہر ہو، اگر پانی اس سے کم ہو تو نجاست کے شامل ہوتے ہی وہ ناپاک ہو جائے گا، اگرچہ رنگ، بو یا ذائقہ نہ بدلے۔
لہٰذا پوچھی گئی صورت میں اگر رسی پر نجاست خشک تھی اور پانی میں کوئی اثر ظاہر نہیں ہوا تو پانی پاک ہے اور وضو جائز ہے، ورنہ نہیں ۔
المحيط البرهاني:(128/1،ط: دار الكتب العلمية)
أن الماء القليل إذا وقعت فيه نجاسة هل يتنجس؟ عندنا يتنجس، وعنده لا يتنجس إلا إن تغير لونه أو طعمه أو ريحه.
البحر الرائق:(88/1،ط: دارالكتاب الإسلامي)
وحاصله أن الماء الجاري وما هو في حكمه إذا وقعت فيه نجاسة إن ظهر أثرها لا يجوز الوضوء به، وإلا جاز؛ لأن وجود الأثر دليل وجود النجاسة، فكل ما تيقنا فيه نجاسة أو غلب على ظننا ذلك لا يجوز الوضوء به جاريا كان أو غيره؛ لأن الماء الجاري لا يتنجس بوقوع النجاسة فيه كما قد يتوهم، وظاهر ما في المتون أن الجاري إذا وقعت فيه نجاسة يجوز الوضوء به إن لم ير أثرها سواء كان النجس جيفة مرئية أو غيرها.
تبيين الحقائق:(21/1،ط:دارالكتاب الإسلامي)
وأما الجاري فالأصح أن موضع الوقوع فيه لا يتنجس ولا فرق بين المرئية وغيرها وهذا قول مشايخ العراق، وقد فرق مشايخ بخارى وبلخ بين المرئية وغيرها فقالوا في المرئية.