ایک وقت میں دو نمازیں پڑھنے کا حکم

فتوی نمبر :
798
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز /

ایک وقت میں دو نمازیں پڑھنے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
مسئلہ یہ عرض کرنا ہے ہمارے ایک ساتھی ہیں، وہ کسی اہل حدیث کی مسجد میں نماز مغرب ادا کرنے کی نیت سے جماعت میں شامل ہوئے، لیکن امام نے تین کی جگہ چار رکعت پڑھا دیں، حالانکہ مغرب کی نماز کا وقت ہے، پوچھنے پر معلوم ہوا کہ وہ کہہ رہے تھے حدیث میں آیا ہے کہ جب بارش وغیرہ ہو تو عشاء کی نماز جلدی پڑھ سکتے ہیں، سوال یہ ہے کہ ایسی حدیث موجود ہے اور اس کا صحیح مطلب کیا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ سفر ہو یا حضر، کسی بھی حالت میں دو نمازوں کو ایک وقت میں جمع کرنا جائز نہیں، سوائے حج کے ایام میں حاجیوں کے لیے، اگر کوئی شخص نماز اپنے وقت سے پہلے پڑھے تو اس کی نماز سرے سے نہیں ہوگی۔
لہٰذا پوچھی گئی صورت میں چونکہ آپ کے دوست نے غیر مقلدین کی مسجد میں نماز عشا وقت سے پہلے ادا کی، اس لیے وہ نماز ادا نہیں ہوئی، اسے دوبارہ پڑھنا ضروری ہے۔

حوالہ جات

*سنن الترمذي:(231/1،رقم الحديث:188،ط:دار الغرب الإسلامي)*
حدثنا أبو سلمة يحيى بن خلف البصري، قال: حدثنا المعتمر بن سليمان ، عن أبيه ، عن حنش ، عن عكرمة ، عن ابن عباس، عن النبي ﷺ، قال: «من جمع بين الصلاتين من غير عذر» فقد أتى بابا من أبواب الكبائر.
وحنش هذا هو أبو علي الرحبي، وهو حسين بن قيس وهو ضعيف عند أهل الحديث؛ ضعفه أحمد وغيره. والعمل على هذا عند أهل العلم: أن لا يجمع بين الصلاتين إلا في السفر أو بعرفة.

*مؤطا مالك:(82/2،ط:المكتبة العلمية)*
قال محمد: بلغنا، عن عمر بن الخطاب، أنه «كتب في الآفاق، ينهاهم أن يجمعوا بين الصلاتين، ويخبرهم أن الجمع بين الصلاتين في وقت واحد كبيرة من الكبائر»، أخبرنا بذلك الثقات، عن العلاء بن الحارث، عن مكحول.

*البحر الرائق:(268/1،ط: دارالكتاب الإسلامي )*
ي منع عن الجمع بينهما في وقت واحد بسبب العذر للنصوص القطعية بتعيين الأوقات فلا يجوز تركه إلا بدليل مثله ولرواية الصحيحين قال عبد الله بن مسعود «والذي لا إله غيره ما صلى رسول الله ﷺ صلاة قط إلا لوقتها إلا صلاتين جمع بين الظهر والعصر بعرفة وبين المغرب والعشاء بجمع»، وأما ما روي من الجمع بينهما فمحمول على الجمع فعلا بأن صلى الأولى في آخر وقتها والثانية في أول وقتها.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 798کی تصدیق کریں
5
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   0
  • عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا

    یونیکوڈ   0
  • تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   21
  • چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا

    یونیکوڈ   0
  • قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا

    یونیکوڈ   0
  • حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا

    یونیکوڈ   0
  • *کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*

    یونیکوڈ   0
  • مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا

    یونیکوڈ   0
  • قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • لنڈے کے کپڑوں سے ملنے والی کرنسی اور دیگر قیمتی چیزیں لقطہ کے حکم میں ہیں

    یونیکوڈ   0
  • نماز تراویح کی نیت

    یونیکوڈ   0
  • مسجد میں بآواز بلند سلام کرنا

    یونیکوڈ   0
  • ٹیسٹ ٹیوب بے بی (I.V.F) کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • سنت مؤکدہ چھوڑ کر نوافل پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بریلوی حضرات کے ہاں ملازمت کرنا اور ان کے پیچھے نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   0
  • ایکسچینج کمپنی میں خود سرمایہ کاری کرنا اور دوسروں سے کمیشن پر سرمایہ کاری کرانے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بینک میں سونا جمع کروا کر قرض لینے کی صورت میں بینک کی طرف سے ملنے والے انعامات کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • نمازی کے ساتھ بات کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • ڈبے پر لکھی قیمت کو نظر انداز کر کے اپنی مرضی کی قیمت پر بیچنا

    یونیکوڈ   0
  • سالگرہ (برتھ ڈے)منانے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • قرض پر لی گئی اضافی رقم کا حکم اور اس کا مصرف

    یونیکوڈ   0
  • نماز میں قعدہ اولیٰ چھوڑنے پر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   0
...
Related Topics متعلقه موضوعات