السلام علیکم!
سوال یہ ہے کہ کالے کپڑے زیب تن کرنا کیسا ہے؟ اس بات کا جواب دے دیں۔ جزاکﷲ
کالا لباس پہننے میں کوئی حرج نہیں، خود جناب رسول اللہ ﷺ نے کالا عمامہ، کالی چادر، کالا جبہ زیب تن فرمایا ہے، اس لیے کالا لباس پہننا منع نہیں، لیکن چونکہ محرم کے مہینے میں کالے رنگ کا لباس پہننا روافض کا شعار بن چکا ہے اور وہ لوگ کالا لباس سوگ کے طور پر پہنتے ہیں، اس وجہ سے ان دنوں میں کالے لباس کو ترک کرنا چاہیے، تاکہ روافض کے ساتھ مشابہت نہ ہو، لیکن جہاں روافض کے ساتھ مشابہت کا اندیشہ نہ ہو، وہاں ایسا لباس پہننا جائز ہے۔
*سنن أبي داود: (رقم الحدیث: 4074)*
عن عائشة رضي الله عنها، قالت:" صنعت لرسول الله ﷺبردة سوداء فلبسها فلما عرق فيها وجد ريح الصوف، فقذفها، قال: واحسبه، قال: وكان تعجبه الريح الطيبة.
*أيضاً: (رقم الحدیث: 4077)*
عن جعفر بن عمرو بن حريث، عن ابيه، قال:" رايت النبي ﷺ على المنبر وعليه عمامة سوداء قد ارخى طرفها بين كتفيه.
*مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح:(3/ 1045،ط: دار الفكر)*
وأفتى ابن عبد السلام: بأن المواظبة على لبس السود بدعة، وأول من أحدث لبسه في الجمع والأعياد بنو العباس في خلافتهم، محتجين بأن الراية التي عقدت لجدهم العباس يوم الفتح وحنين كانت سوداء.
*عون المعبود:(11/ 86،ط: دار الكتب العلمية)*
والحديث يدل على مشروعية لبس السواد وأنه لا كراهة فيه.