کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اسلام میں کس طرح کالباس ہونا چاہیے؟
واضح رہے کہ اسلام نے لباس کے کسی خاص ہیئت کی پابندی نہیں لگائی ، کہ اس طرح کا لباس ہی استعما ل کرنا ہے ، ہاں سفید رنگ کے لباس کو پسندیدہ قرار دیا ہے ،نیز ہر دو ر کے علماء و صلحاء کا جو لباس ہو وہی شرعا پسندیدہ ہے ۔ تاہم ذیل میں لباس سے متعلق کچھ حدود وقیود بیا ن کیے جاتے ہیں ان کی رعایت رکھتے ہوئے لباس استعمال کریں :
(۱)لباس اتنا باریک بھی نہ ہو کہ جسم جھلکے اور زیب وزینت ظاہر ہو ۔
(۲) مرداور عورت کے لباس میں فرق ہو ۔
(۳)کفار اور فاسق لوگوں کے لباس کے مشابہ نہ ہو ۔
(۴)تکبر والا لباس نہ ہو ۔
(۵)شلوار یا پائجامہ ٹخنوں سے نیچے نہ ہو
(۶)مردوں کے لیے ریشمی لباس حرام ہے اس سے اجتناب کریں ۔
القرأن الكريم : [الأعراف:/7 26]
يَٰبَنِيٓ ءَادَمَ قَدۡ أَنزَلۡنَا عَلَيۡكُمۡ لِبَاسٗا يُوَٰرِي سَوۡءَٰتِكُمۡ وَرِيشٗاۖ وَلِبَاسُ ٱلتَّقۡوَىٰ ذَٰلِكَ خَيۡر .
سنن أبي داود:(6/ 144 ، رقم الحديث : 4031،ط: دار الرسالة العالمية)
عن ابن عمر، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:، من تشبه بقوم فهو منهم" .