یہاں سعودی عرب میں سوائے حرمین کے میں نے دیکھاہے کہ جمعہ کے دن تمام مسجدوں میں امام خطبہ یا تو ظہر کے وقت ہونے سے پہلے یا ٹھیک ظہر کے وقت شروع کردیتے ہیں ۔
میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں جمعہ کے دن چاررکعت سنت ظہر کاوقت شروع ہونے سے پہلے پڑھ سکتا ہوں کیوں کہ یہاں پر ایسا کہا جاتا ہے کہ جمعہ کے دن زوال مکروہ وقت نہیں ہے ؟
واضح رہے کہ کوئی بھی نماز وقت سے پہلے پڑھنا جائز نہیں ہے ۔
القرآن الکریم : [النساء: 103] ﵟ
إِنَّ ٱلصَّلَوٰةَ كَانَتۡ عَلَى ٱلۡمُؤۡمِنِينَ كِتَٰبٗا مَّوۡقُوتٗا ۔
بدائع الصنائع :(1/ 121، ط: دار الكتب العلمية )
(ومنها) الوقت لأن الوقت كما هو سبب لوجوب الصلاة فهو شرط لأدائها .
الفقه الإسلامي :(1/ 727، ط:دارالفكر)
لأن الصلاة تجب بوقت معين، فإذا فات الوقت، سقط الوجوب.