وطن اصلی کا تبدیل کرنا

فتوی نمبر :
680
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز /

وطن اصلی کا تبدیل کرنا

ہمارے قبائلی علاقوں کے اکثر لوگ حالات کی وجہ سے اپنے آبائی گاؤں چھوڑ کر مختلف شہروں (کراچی، لاہور وغیرہ) میں مستقل سکونت اختیار کر چکے ہیں۔ آبائی گاؤں میں نہ رہائش ہے اور نہ ساز و سامان، صرف زمین یا کھنڈرات باقی ہیں۔ اب اگر کوئی شخص اپنے آبائی گاؤں پندرہ دن سے کم قیام کے ارادے سے جائے تو کیا وہ وہاں مقیم شمار ہوگا یا مسافر نماز میں قصر کرے گا یا پوری پڑھنی ہوگی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ فقہا نے وطن کی تین قسمیں بیان کی ہیں۔
(1) وطنِ اصلی:جہاں انسان مستقل رہنے کے ارادے سے رہائش اختیار کرے، خواہ وہ آبائی گاؤں ہو یا کوئی دوسرا شہر، یہ وطن اس وقت تک باقی رہتا ہے جب تک وہاں سے مستقل سکونت ختم نہ کی جائے۔
(2)وطنِ اقامت:وہ جگہ جہاں پندرہ دن یا اس سے زیادہ قیام کا ارادہ ہو، یہ وطن عارضی ہوتا ہے۔
(3) وطن سفر: وہ جگہ جہاں پندرہ دن سے کم قیام کا ارادہ ہو۔
لہذا پوچھی گئی صورت میں چونکہ آپ حضرات اپنے آبائی گاؤں کو چھوڑ کر دوسرے شہروں میں مستقل رہائش پذیر ہو گئے ہیں، اس لیے وہ شہر جہاں آپ نے مستقل رہائش اختیار کر لی ہے، آپ کا وطنِ اصلی شمار ہوگا، آبائی گاؤں چونکہ اب آپ کی مستقل رہائش گاہ نہیں رہی، لہٰذا وہ آپ کے لیے وطنِ اصلی باقی نہیں رہا، اس لیے اگر آپ اپنے آبائی گاؤں پندرہ دن سے کم قیام کے ارادے سے جائیں تو وہاں آپ مسافر شمار ہوں گے، لہٰذا چار رکعت والی فرض نمازوں کو دو رکعت پڑھنا لازم ہوگا، اگر پندرہ دن یا زیادہ قیام کا ارادہ کریں تو وہ جگہ آپ کا وطنِ اقامت بن جائے گی اور آپ پر چار رکعت پوری پڑھنا لازم ہوگا۔

حوالہ جات

*الشامية:(132/2،ط: دارالفكر)*
(قوله الوطن الأصلي) ويسمى بالأهلي ووطن الفطرة والقرار ح عن القهستاني.
(يبطل بمثله) إذا لم يبق له بالأول أهل، فلو بقي لم يبطل بل يتم فيهما (لا غير و) يبطل (وطن الإقامة بمثله و) بالوطن (الأصلي و) بإنشاء (السفر) والأصل أن الشيء يبطل بمثله، وبما فوقه لا بما دونه.

*مراقی الفلاح:(165/1،ط: المكتبة العصرية)*
ويبطل الوطن الأصلي بمثله فقط ويبطل وطن الإقامة بمثله وبالسفر وبالأصلي والوطن الأصلي هو الذي ولد فيه أو تزوج أو لم يتزوج وقصد التعيش لا الارتحال عنه ووطن الإقامة موضع نوى الإقامة فيه نصف شهر فما فوقه ولم يعتبر المحققون وطن السكنى وهو ما ينوي الإقامة فيه دون نصف شهر.

*ملتقى الابحر:(243/1،ط: دارالكتب العلمية)*
ويبطل الوطن الأصلي بمثله لا بالسفر ووطن الإقامة بمثله والسفرالأصلي.

*العناية شرح الهداية:(44/2،ط: دارالفكر)*
أن الوطن الأصلي يبطل بالوطن الأصلي دون وطن الإقامة، وإنشاء السفر وهو أن يخرج قاصدا مكانا يصل إليه في مدة السفر لأن الشيء إنما يبطل بما فوقه أو ما يساويه وليس فوقه شيء فيبطل بما يساويه، ألا ترى أن رسول الله ﷺ بعد الهجرة عد نفسه بمكة من المسافرين وقال «أتموا صلاتكم فإنا قوم سفر» وأما وطن الإقامة فله ما يساويه وما هو فوقه فيبطل بكل منهما وبإنشاء السفر أيضا لأنه ضده.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 680کی تصدیق کریں
7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   0
  • عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا

    یونیکوڈ   0
  • تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   21
  • چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا

    یونیکوڈ   0
  • قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا

    یونیکوڈ   0
  • حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا

    یونیکوڈ   0
  • *کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*

    یونیکوڈ   0
  • مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا

    یونیکوڈ   0
  • قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • لنڈے کے کپڑوں سے ملنے والی کرنسی اور دیگر قیمتی چیزیں لقطہ کے حکم میں ہیں

    یونیکوڈ   0
  • نماز تراویح کی نیت

    یونیکوڈ   0
  • مسجد میں بآواز بلند سلام کرنا

    یونیکوڈ   0
  • ٹیسٹ ٹیوب بے بی (I.V.F) کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • سنت مؤکدہ چھوڑ کر نوافل پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بریلوی حضرات کے ہاں ملازمت کرنا اور ان کے پیچھے نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   0
  • ایکسچینج کمپنی میں خود سرمایہ کاری کرنا اور دوسروں سے کمیشن پر سرمایہ کاری کرانے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بینک میں سونا جمع کروا کر قرض لینے کی صورت میں بینک کی طرف سے ملنے والے انعامات کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • نمازی کے ساتھ بات کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • ڈبے پر لکھی قیمت کو نظر انداز کر کے اپنی مرضی کی قیمت پر بیچنا

    یونیکوڈ   0
  • سالگرہ (برتھ ڈے)منانے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • قرض پر لی گئی اضافی رقم کا حکم اور اس کا مصرف

    یونیکوڈ   0
  • نماز میں قعدہ اولیٰ چھوڑنے پر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   0
...
Related Topics متعلقه موضوعات