*السلام علیکم ورحمۃ اللہ*
اس بات کے حوالے سے رہنمائی فرمائیں فرائی چکن بروسٹ جو اسکن کے ساتھ فرائی ہوتے ہیں اس کا کھانا صحیح ہے ۔۔
الجواب باسم ملہم الصواب
جس جانور کا گوشت کھانا حلال ہے، اس کی کھال بھی (ذبح کے بعد) پاک اور حلال ہوتی ہے، لہٰذا مرغی کی کھال سمیت فرائی چکن بروسٹ کھانا شرعاً بالکل جائز ہے۔
دلائل:
الفتاوى البزازية على هامش الهندية:(294/6،ط: رشيدية)
وذکر بکر رحمہ اللہ تعالیٰ أن الجلد کاللحم.
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت) اورنگی ٹاؤن، کراچی