مفتی صاحب ! مقیم کے لیے وقت گزرنے کے بعد قضاء نماز مسافرامام کی اقتداء میں پڑھنا کیسا ہے ؟
مقیم کے لیے قضاء نماز مسافر امام کی اقتداء میں پڑھنا درست ہے ،البتہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد مقتدی کھڑے ہوکر بقیہ دو رکعت سورہ فاتحہ اور قراءت کے بغیر پڑھے گا یعنی قرأت کی مقدار خاموش کھڑا رہے گا اور اس کے بعد رکوع اور سجدہ کرے گا ۔
الشامية : (2/ 129، ط : دارالفكر)
(وصح اقتداء المقيم بالمسافر في الوقت وبعده فإذا قام) المقيم (إلى الإتمام لا يقرأ) ولا يسجد للسهو (في الأصح) لأنه كاللاحق .
البحر الرائق شرح كنز الدقائق :(2/ 146، ط: دار الكتاب الإسلامي)
وهو اقتداء المقيم بالمسافر فهو صحيح في الوقت وبعده .
حاشية الطحطاوي علي مراقي الفلاح :(347 ، ط: انصارية)
و صح اقتداء المقیم بالمسافر فی الوقت وبعدہ ، فاذا اقام المقیم الیٰ الاتمام لا یقرء ولا یسجد للسھو فی الاصح۔