کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک آدمی نے فجر کی نماز سات بج کر گیارہ منٹ پڑھی جب کہ طلوع آفتاب کا وقت سات بج کر سات منٹ ہو اور ماضی میں اس طرح کی پڑھی گئی نماز واجب الاعادہ ہے یا نہیں ؟
واضح رہے کہ مذکورہ شخص کی نماز وقت ختم ہونے کے بعد پڑھی گئی ہے، لہذا نماز ادا نہیں ہوئی اس لیے واجب الاعادہ ہے ۔
الهندية: (1/ 51، ط:دارالفكر)
وقت الفجر من الصبح الصادق وهو البياض المنتشر في الأفق إلى طلوع الشمس ولا عبرة بالكاذب .
الموسوعة الفقهية : (27/ 320، ط: وزارة الأوقاف والشئون الإسلامية )
لا خلاف بين الفقهاء في أن أول وقت صلاة الفجر هو طلوع الفجر الثاني أي الفجر الصادق، وآخر وقتها إلى طلوع الشمس .