سوال : کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے مدرسے میں مالی جرمانہ جمع کرکے سال کے آخرمیں دعوت کی جاتی ہے اور اس دعوت میں اساتذہ و طلبہ جمع ہو کر جرمانہ کی رقم سے دعوت کھاتے ہیں اس طرح کرنا شریعت میں کیسا ہے ؟
الجواب باسم ملہم الصواب
پوچھی گئی صورت میں مالی جرمانہ جمع کرنا اور اس جمع شدہ رقم سے دعوت کھانا جائز نہیں ہے، اس سے بچنا ضروری ہے ۔
دلائل :
*مسند أبي يعلى: (رقم الحدیث:1570،ط: دار الحديث)*
حدثنا عبد الأعلى، حدثنا حماد، عن علي بن زيد، عن أبى حرة الرقاشى، عن عمه، أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "لا يحل مال امرئ مسلم إلا بطيب نفس منه".
الشامية :( 4/ 61 ، ط :دارالفكر )
(قوله لا بأخذ مال في المذهب)... إذ لا يجوز لأحد من المسلمين أخذ مال أحد بغير سبب شرعي.
البحر الرائق:(5/ 44، ط : دار الكتاب الإسلامي )
والحاصل أن المذهب عدم التعزير بأخذ المال.
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
سیف اللہ خالد
متخصص جامعہ دارالعلوم حنفیہ کراچی