نجاسات اور پاکی

ایک وضو میں مسواک کیا اسی وضو سے کئی نمازیں پڑھنے سے ہر نماز میں مسواک کے ثواب کا حکم

فتوی نمبر :
599
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

ایک وضو میں مسواک کیا اسی وضو سے کئی نمازیں پڑھنے سے ہر نماز میں مسواک کے ثواب کا حکم

سوال : مسواک کے ساتھ ظہر کے وضو سے ظہر, عصر, مغرب, عشاء یعنی چار نمازیں ادا کیں تو کیا تمام نمازوں کا ثواب مسواک کے ساتھ پڑھی جانے والی نماز کے ثواب (ستر گنا) کے برابر شمار کیا جائے گا ؟
نیز کیا وضو کے ساتھ کی جانے والی ہر عبادت ستر گنا بڑھ جائے گی مثلا" ذکر و تلاوت وغیرہ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ وضو میں مسواک کرنا سنت ہے، حدیث میں آیا ہے کہ جس نماز کے لیے مسواک کی جائے وہ بغیر مسواک والی نماز سے ستر گنا زیادہ فضیلت رکھتی ہے،چونکہ مسواک کرنا وضو کی سنت ہے، اس لیے جب کوئی شخص وضو کے وقت مسواک کر لیتا ہے تو اس وضو کے ساتھ جتنی بھی نمازیں ادا کرے گا ہر نماز میں مسواک کا ثواب شامل ہوگا، ہر نماز کے لیے دوبارہ مسواک کرنا ضروری نہیں۔
واضح رہے کہ احادیث میں صرف نماز کا ذکر ہے، اس لیے ستر گنا ثواب کی تصریح نماز کے لیے ہے، لیکن ذکر،تلاوت، دعا وغیرہ دیگر عبادات میں بھی ان شاء اللہ مسواک کی برکت شامل ہوگی۔

حوالہ جات

*السنن الكبرى للبيهقي:(1/ 62 رقم الحديث:159،ط:دارالكتب العلمية)*
«عن عائشة، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ‌تفضل ‌الصلاة ‌التي ‌يستاك لها على الصلاة التي لا يستاك لها سبعين ضعفا ".»

*مرقاةالمفاتيح:(401/1،ط: دارالفكر)*
(وعنها): أي: عن عائشة (قالت: قال رسول الله ﷺ: «تفضل الصلاة: أي: تزيد في الفضيلة وزيادة المثوبة» التي يستاك لها «: أي عند الوضوء» «على الصلاة التي لا يستاك لها سبعين» «مفعول مطلق أو ظرف أي: تفضل مقدار سبعين. وقوله» ضعفا «تمييز أريد به مثل العدد المذكور. في القاموس: ضعف الشيء بالكسر مثله أو الضعف المثل إلى ما زاد اهـ. واختار ابن حجر الأخير والأظهر هو الأول.

*الجوهرة النيرة:(6/1،ط: المطبعة الخيرية)*
ثم السواك عندنا من سنن الوضوء وعند الشافعي من سنن الصلاة وفائدته إذا توضأ للظهر بسواك وبقي على وضوئه إلى العصر أو المغرب كان السواك الأول سنة للكل عندنا.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 599کی تصدیق کریں
17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عنوان : بغیر ٹیک لگائے ہوئے سونے سے وضو کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • ناقض وضو

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • چوہا اور چھچھوندر کی بیٹ ٹینکی یا بالٹی میں گر جائے

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • چوہے کا پانی میں منہ مارنا

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • غسل خانہ میں وضو کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • غسل کے بعد قطرے نکلنے کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • وضو اور غسل میں کریم اور تیل ہٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • ڈول کی ناپاک رسی کنویں میں ڈالی گئی تو کیا پانی ناپاک ہوگا؟

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • شرم گاہ پر ٹشو رکھنے کی صورت میں نکلنے والے قطرے کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • مذی کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • سنی پلاسٹ پر مسح کرنے والے کی امامت*

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • مذی کے نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • پرندوں کی بیٹ کپڑے پر لگنے کی صورت میں نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • ہاتھ پر الفی لگی ہو تو وضو کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • پیشاب کے بعد منی کے نکلنے کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • زکام کی وجہ سے ناک سے خون نکلنا

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • قضاء حاجت کے دوران آلہ تناسل سے نکلنے والے گھاڑے مادے کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • غسل کرنے کے بعد وضو کی ضرورت ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • ڈاکٹر نے غسل سے منع کیا ہو تو جنابت کی صورت میں جسم پر گیلا کپڑا لگانا

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • منی کے چیک اپ کے لیے ہاتھ سے منی نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • غسل جنابت سے پہلے وضو کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • کمبوڈ ،وغیرہ پر لگے پیشاب کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • دیور کو دیکھنے سے وضو کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • بارش کاپانی نجاست سے مل کرگھروں اور کنویں میں چلاجائے

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • علاج کے لیے بڑے پیشاب والے مقام میں دوائی یا انگلی ڈالنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات