طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

جماع کے بعد غسل سے پہلے پیشاب کرنے کا حکم

فتوی نمبر : 1402 0000-00-00 125 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

ایک بات یہ سمجھنی تھی کہ جماع (ہمبستری) کے بعد جب غسل جنابت کیا جاتا ہے،تو کیا غسل سے پہلے پیشاب کرنا لازمی ہے؟اگر پیشاب فوراً نہ آئے یا انسان انتظار کیے بغیر غسل کر لے،تو کیا ایسے غسل سے پاکی حاصل ہو جاتی ہے یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ ہم بستری کے بعد غسل سے پہلے پیشاب کرنالازمی نہیں،البتہ بہتر ہے،لہذااگر پیشاب کیے بغیر غسل کرلیا تو غسل ہوجائے گا،لیکن اگر غسل سے پہلے نہ پیشاب کیا، نہ چالیس قدم چلا اور نہ سویا، پھر غسل کے بعد منی کے قطرے نکل آئیں تو اس صورت میں دوبارہ غسل کرنا لازم ہوگا اور اگر ہمبستری کے فوراً بعد غسل سے پہلے پیشاب کرلیا جائے، پھر غسل کے بعد منی کے چند قطرے خارج ہوجائیں تو دوبارہ غسل واجب نہیں ہوگا،لہٰذا بہتر یہ ہے کہ ہم بستری کے بعد غسل سے پہلے پیشاب کرلیا جائے یا کم از کم کچھ قدم چل لیا جائے تاکہ بعد میں کسی شک و شبہ یا دوبارہ غسل کی ضرورت پیش نہ آئے۔

*الجوهرة النيرة:(1/ 11،ط:المطبعةالخيرية)* (قوله: على وجه الدفق والشهوة) هذا بإطلاقه لايستقيم إلا على قول أبي يوسف؛ لأنه يشترط لوجوب الغسل ذلك وأما على قولهما فلايستقيم لأنهما جعلا سبب الغسل خروجه عن شهوة ولم يجعلا الدفق شرطاً حتى إنه إذا انفصل عن مكانه بشهوة وخرج من غير دفق وشهوة وجب الغسل عندهما وعنده يشترط الشهوة أيضاً عند خروجه ومعنى قوله: على وجه الدفق أي نزل متتابعاً ولو احتلم أو نظر إلى امرأة بشهوة فانفصل المني منه بشهوة فلما قارب الظهر شد على ذكره حتى انكسرت شهوته ثم تركه فسال بغير شهوة وجب الغسل عندهما وعنده لايجب، وكذا إذا اغتسل المجامع قبل أن يبول أو ينام ثم خرج باقي المني بعد الغسل وجب عليه إعادة الغسل عندهما وعنده لايجب، وإن خرج بعد البول أو النوم لايعيد إجماعاً. *البحر الرائق:(58/1 ،ط: دارالکتاب الاسلامي)* ان ‌المجامع إذا اغتسل قبل أن يبول أو ينام ثم سال منه بقية المني من غير شهوة يعيد الاغتسال عندهما خلافا له فلو خرج بقية المني بعد البول أو النوم أو المشي لا يجب الغسل إجماعا.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عنوان : بغیر ٹیک لگائے ہوئے سونے سے وضو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناقض وضو
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جاگنے کے بعد شلوار پر نشان دیکھ کر غسل کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چوہا اور چھچھوندر کی بیٹ ٹینکی یا بالٹی میں گر جائے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چوہے کا پانی میں منہ مارنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
برتن یا کپڑے دھوتے وقت لگنے والی چھینٹوں کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غسل خانہ میں وضو کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غسل کے بعد قطرے نکلنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
وضو اور غسل میں کریم اور تیل ہٹانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شرم گاہ پر ٹشو رکھنے کی صورت میں نکلنے والے قطرے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈول کی ناپاک رسی کنویں میں ڈالی گئی تو کیا پانی ناپاک ہوگا؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مذی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پلاسٹک کی شیٹ پاک کرنے کا طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سنی پلاسٹ پر مسح کرنے والے کی امامت*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
موبائل اسکرین پر لگی نجاست کو پاک کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مذی کے نکلنے سے غسل کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
واشنگ مشین میں مختلف کمپنیوں سے آئے ہوئے کپڑوں کے دھونے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پرندوں کی بیٹ کپڑے پر لگنے کی صورت میں نماز پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر مسلم دھوبی سے کپڑے دھلوانے سے کپڑوں کے پاک ہونے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جماع کے بعد غسل سے پہلے پیشاب کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ہاتھ پر الفی لگی ہو تو وضو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کینولہ کی جگہ پر دوران وضو مسح کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پیشاب کے بعد منی کے نکلنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پکی جگہ پر پیشاب کرنے کے بعد خشک ہو جانے سے جگہ کے پاک ہونے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکام کی وجہ سے ناک سے خون نکلنا