فیس دے کر ویڈیوز دیکھنا اور اس پر اجرت لینا

فتوی نمبر :
59
| تاریخ :
0000-00-00
/ /

فیس دے کر ویڈیوز دیکھنا اور اس پر اجرت لینا

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام
اس مسئلے کے بارے میں کہ
( عمل کا طریقۂ کار)
شبنم نامی ایک امریکی شخص نے فلم انڈسٹری کے ساتھ معاھدہ کیا ھے میں آپ کی فلم کی تشہیر کروں گا،
پھر شبنم نے ایک ایپ کھولا ھے(ITV) کے نام سے جس کا لنک موبائل میں پلے سٹور پر دستیاب ھے
اب شبنم شیر خان کو اپنا ممبر بناتا ھے اس شرط پر کہ
شیر خان شبنم کو 50 ہزار روپیہ دے گا
شبنم شیر خان کو روزانہ 20 ویڈیوز اس لنک پر بھیجے گا اور شیر خان وہ وہ ویڈیوز دیکھے گا
شیر خان کو اس پر یومیہ متعین کردہ 3 ہزار روپے ملیں گے، اور یہ رقم شیر خان کے اکاؤنٹ میں آئے گی۔
اگر شیر خان ویڈیوز دیکھنے کا عمل نہیں کیا تو اس دن اسے یہ رقم نہیں ملے گی۔
اب سوال یہ ھے کہ:
1 شرعاً یہ مالی معاملہ جائز ھے یا نہیں؟
2 اگر ناجائز ھے تو شیر خان اپنے 50 ہزار روپیہ کے وصول یابی تک یہ عمل کرسکتا ھے یا نہیں ؟
نیز اگر ناجائز ھے تو اس سے حاصل شدہ آمدنی کا مصرف کیا ھوگا اس رقم کو کہاں خرچ کیا جائے ؟
3 اگر جائز ھے تو یہ مالی معاملات کا کون سا قسم ھوگا۔؟
وضاحت: 1
شیر خان کو یہ اختیار ھے کہ وہ معاہدے کے بعد تین دن تک اپنا معاھدہ ختم کرسکتا ھے اور اس سے دس فیصد ٹیکس کاٹی جائے گی، تین کے بعد اس کی لگائی ہوئی رقم ناقابلِ واپسی ھوگی۔
وضاحت: 2
اگر شیر خان اس عمل کیلئے کسی اور شخص کو ممبر بنائے گا تو اسے مخصوص کمیشن بھی ملے گا:
بینوا بیانا واضحا ، توجروا اجرا وافیا،

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ



ویڈیوز، دیکھنے کا کام اجارہ (ملازمت) ہے،جس میں دیکھنے والے کو ویڈیو یا تصویر دیکھنے کی اجرت دی جاتی ہے، یہ کوئی ایسی منفعت نہیں جو اصلاً مقصود ہو اور شرعاً اس کی اجرت لی جا سکے،بلکہ یہ کام اکثر دھوکہ دہی کے لیے ہوتا ہے، مثلاً فیس بک اور یوٹیوب چینل پر غلط طریقے سے ویورز لا کر یو ٹیوب، گوگل ایڈسینس اور اشتہار دینے والی کمپنیوں کو بھی دھوکہ دیا جاتا ہے،لہذا شرعاً یہ کام کرنا اور اس کی اجرت لینا درست نہیں، نیز یہ ویڈیوز دیکھنے کے کام کے لیے فیس جمع کروائی جاتی ہے،جو در اصل اجارے (ملازمت) کے حق کو خریدنا ہے، یہ حق مجرد کی بیع ہے،جو کہ رشوت کے زمرے میں آتی ہے، یہ جائز نہیں،لہذا اس سے اجتناب لازم ہے۔

1:مندرجہ بالا تفصیل کی روشنی میں ان ویڈیوز کے لیے رقم جمع کروانا اور انہیں دیکھنا درست نہیں اور اس کی اجرت بھی شرعاً جائز نہیں۔
2:نیز شیر خان اپنی جمع کی گئی فیس (50 ہزار) کی وصولی تک بھی یہ عمل نہیں کر سکتا اور جو رقم وصول ہو چکی، اسے بغیر ثواب کی نیت کے صدقہ کر دیں ۔

حوالہ جات



سنن الترمذي:(3/ 615،ط:دارالغرب،بيروت)
عن عبد الله بن عمرو قال: «لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم ‌الراشي ‌والمرتشي»: هذا حديث حسن صحيح.

الشامية: (6/ 4،ط:دارالفكر)
«وشرعا (تمليك نفع) مقصود من العين (بعوض) حتى لو استأجر ثيابا أو أواني ليتجمل بها أو دابة ليجنبها بين يديه أو دارا لا ليسكنها أو عبدا أو دراهم أو غير ذلك لا ليستعمله بل ليظن الناس أنه له فالإجارة فاسدة في الكل، ولا أجر له لأنها منفعة غير مقصودة من العين...قوله مقصود من العين) ‌أي ‌في ‌الشرع ‌ونظر ‌العقلاء، بخلاف ما سيذكره فإنه وإن كان مقصودا للمستأجر لكنه لا نفع فيه وليس من المقاصد الشرعية، وشمل ما يقصد ولو لغيره لما سيأتي عن البحر من جواز استئجار الأرض مقيلا ومراحا، فإن مقصوده الاستئجار للزراعة مثلا، ويذكر ذلك حيلة للزومها إذا لم يمكن زرعها تأمل.


مجلة مجمع الفقه الإسلامي:(5/ 1931 ،ط:الموتمر الاسلامي)
«ومقتضى هذين التعريفين ‌أن ‌المال ‌مقصور ‌على ‌الأعيان ‌المادية، فلا يشمل المنافع والحقوق المجردة، ولذلك صرح الفقهاء الحنفية بعدم جواز بيع المنافع والحقوق المجردة، وقد صرحوا بأن بيع حق التعلي لا يجوز.

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ،کراچی

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 59کی تصدیق کریں
5
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   0
  • مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا

    یونیکوڈ   0
  • قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • *کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*

    یونیکوڈ   0
  • تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   21
  • زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا

    یونیکوڈ   0
  • قسطوں کا کاروبارکرنا

    یونیکوڈ   0
  • قبروں پر پانی چھڑکنا

    یونیکوڈ   0
  • مسجد یا مدرسہ کی بجلی استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • میک اپ اور بیوٹی پارلر

    یونیکوڈ   0
  • قرآن کریم کی قسم کھانا

    یونیکوڈ   0
  • عقیقہ کے احکام

    یونیکوڈ   0
  • آسمان کے گرجنے کی حقیقت

    یونیکوڈ   0
  • سوشل میڈیا پر اللہ تعالیٰ کا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام شئیر نہ کرنے پر کسی کو بددعا دینا

    یونیکوڈ   0
  • *’’برّہ‘‘ نام رکھنا*

    یونیکوڈ   0
  • بريلوي امام کے پیچھے نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   0
  • نماز جنازہ کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   0
  • *عاشوراء(دس محرم)کے روزہ کا حکم*

    یونیکوڈ   0
  • غیر قانونی اشیاء کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • والدین کی قدم بوسی کرنا

    یونیکوڈ   0
  • کسی دوسرے شخص کی چیز بلا اجازت استعمال کرنا

    یونیکوڈ   0
  • حالت سفر کے قضاء روزوں کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • قرآن کریم کی کل آیات کی تعداد*

    یونیکوڈ   0
  • حمل روکنے کی غرض سے کوئی آلہ یا دوا شرمگاہ میں رکھنے پر غسل کا حکم

    یونیکوڈ   0
...
Related Topics متعلقه موضوعات