کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے پشتون آبادیوں میں ایک تخت نما بنایا جاتا ہے جسے "تختہ پوش " کہتے ہیں یہ عموما زمین سے آدھا یا ایک فٹ اونچا ہوتا ہے اور اس پر نمازیں پڑھی جاتی ہیں
پوچھنا یہ ہے کہ زمین سے اونچے اس تخت پر نماز پڑھنا جائز ہے ؟
نماز ہر اس ٹھوس چیز پر پڑھنا جائز ہے جو پاک ہو اور سجدہ کی حالت میں اس پر سر ٹک سکے ،لہذا پوچھی گئی صورت میں لکڑی کا تختہ بنوا کر اس پر نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ، اس پر نماز پڑھنا درست ہے ۔
الهندية:(1/ 143، ط :دارالفكر)
وأما الصلاة على العجلة فإن كان طرفها على الدابة وهي تسير أو لا تسير فهي صلاة على الدابة وقد مر حكمها وإن لم يكن فهي بمنزلة السرير وكذا لو ركز تحت المحمل خشبة حتى بقي قراره على الأرض لا على الدابة يكون بمنزلة الأرض .