نجاسات اور پاکی

چوہا اور چھچھوندر کی بیٹ ٹینکی یا بالٹی میں گر جائے

فتوی نمبر :
471
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

چوہا اور چھچھوندر کی بیٹ ٹینکی یا بالٹی میں گر جائے

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
سوال : چوہا، چوہیا (چھوٹا سائز) اور چھچھندر (بڑا سائز تقریبا 8 × 3 انچ) والے کی پوٹی، مینگنی یا پاخانے کا کیا شرعی حکم ہے؟ نیز اگر کسی پانی کی بالٹی یا ٹینک میں ان کی پوٹی گرجائے تو کیا پانی ناپاک شمار کیا جائے گا ؟ اگر ناپاک ہو تو اس پانی کو پاک کرنے کا طریقہ بھی ارشاد فرما دیں۔
جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء فی الدارین

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

چوہا اور چھچھوندر دونوں مذکر ہوں یا مؤنث چھوٹے ہوں یا بڑے، دونوں کا پیشاب یا پاخانہ اگر بالٹی یا ٹینکی میں گرجائے تو پانی ناپاک ہو جائے گا، البتہ اگر ٹینکی دہ در دہ (225سکوائر فٹ) ہو تو اس صورت میں پانی کے تین اوصاف (رنگ، بو،اور مزہ )میں سے کوئی ایک وصف بدل جائے تو پانی ناپاک ہوگا۔
بالٹی اور ٹینکی کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ بالٹی کے کناروں اور ٹینکی کی دیواروں کے اوپر سے پانی بہا کر نکال دیا جائے، اس طرح تین مرتبہ پانی بہا کر نکال دیا جائے تو بالٹی اور ٹینکی دونوں پاک ہوں گے اور اگر ٹینکی سے پانی نکالنا دشوار ہو توایسی صورت میں نلکے وغیرہ کھول کر ٹینکی کی دیواروں کے اوپر سے مسلسل اتنا پانی بہا دیا جائے کہ ٹینکی سے نجس پانی نکل کر نجاست کا اثر ختم ہو جائے۔

حوالہ جات

*البحر الرائق :(87/1،ط:دارالکتاب الاسلامی )*
اعلم أن العلماء أجمعوا على أن الماء إذا تغير أحد أوصافه بالنجاسة لا تجوز الطهارة به قليلا كان الماء أو كثيرا جاريا كان أو غير جار هكذا نقل الإجماع في كتبنا، وممن نقله أيضا النووي في شرح المهذب عن جماعات من العلماء، وإن لم يتغير بها فاتفق عامة العلماء على أن القليل ينجس بها دون الكثير ...واختلفت الروايات في تحديد الكثير: والظاهر عن محمد أنه عشر في عشر.

*المحیط البرھانی:(90/1،ط:دار الکتب العلمیة)*
ويجوز التوضؤ بالماء الجاري، ولا يحكم بتنجسه لوقوع النجاسة فيه ما لم يتغير طعمه أو لونه أو ريحه، وبعدما تغير أحد هذه الأوصاف وحكم بنجاسته لا يحكم بطهارته ما لم يزل ذلك التغير بأن يزاد عليه ماء طاهر حتى نزيل ذلك التغير، وهذا لأن إزالة عين النجاسة عن الماء غير ممكن فيقام زوال ذلك التغير الذي حكم بالنجاسة لأجله مقام زوال عين النجاسة.

*الھندیة: (46/1،ط:دار الفکر )*
وبول ما لا يؤكل والروث وأخثاء البقر والعذرة ونجو الكلب وخرء الدجاج والبط والإوز نجس نجاسة غليظة هكذا في فتاوى قاضي خان وكذا خرء السباع والسنور والفأرة.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 471کی تصدیق کریں
16
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عنوان : بغیر ٹیک لگائے ہوئے سونے سے وضو کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • ناقض وضو

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • چوہا اور چھچھوندر کی بیٹ ٹینکی یا بالٹی میں گر جائے

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • چوہے کا پانی میں منہ مارنا

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • غسل خانہ میں وضو کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • غسل کے بعد قطرے نکلنے کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • وضو اور غسل میں کریم اور تیل ہٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • شرم گاہ پر ٹشو رکھنے کی صورت میں نکلنے والے قطرے کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • ڈول کی ناپاک رسی کنویں میں ڈالی گئی تو کیا پانی ناپاک ہوگا؟

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • مذی کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • سنی پلاسٹ پر مسح کرنے والے کی امامت*

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • مذی کے نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • پرندوں کی بیٹ کپڑے پر لگنے کی صورت میں نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • ہاتھ پر الفی لگی ہو تو وضو کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • پیشاب کے بعد منی کے نکلنے کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • زکام کی وجہ سے ناک سے خون نکلنا

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • قضاء حاجت کے دوران آلہ تناسل سے نکلنے والے گھاڑے مادے کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • غسل کرنے کے بعد وضو کی ضرورت ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • ڈاکٹر نے غسل سے منع کیا ہو تو جنابت کی صورت میں جسم پر گیلا کپڑا لگانا

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • منی کے چیک اپ کے لیے ہاتھ سے منی نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • غسل جنابت سے پہلے وضو کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • کمبوڈ ،وغیرہ پر لگے پیشاب کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • دیور کو دیکھنے سے وضو کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • بارش کاپانی نجاست سے مل کرگھروں اور کنویں میں چلاجائے

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • علاج کے لیے بڑے پیشاب والے مقام میں دوائی یا انگلی ڈالنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات