میرا نام مشتاق احمد ہے آپ سے ایک مسئلہ پوچھنا تھا میں اور میرے کچھ دوست انٹرنیٹ سپلائی کاکام شروع کرنا چاہتے ہیں رہائش اور آفس میں ،کیا انٹرنیٹ سپلائی کرنا ہمارے لیے جائز ہے ؟
براہ کرم ! میری رہنمائی فرمائیں ۔
انٹرنیٹ سپلائی کا کام کرنا جائز ہے تاہم اگر سپلائی کرنے والے کو یقین ہو کہ انٹرنیٹ غیر شرعی امور میں استعمال ہوگا تو پھر مکروہ تحریمی ہے ۔
القرأن الكريم :(لقمان: 31/6)
وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يَشۡتَرِي لَهۡوَ ٱلۡحَدِيثِ لِيُضِلَّ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ بِغَيۡرِ عِلۡمٖ وَيَتَّخِذَهَا هُزُوًاۚ أُوْلَٰٓئِكَ لَهُمۡ عَذَاب مُّهِين .
الدرالمختار : (6/ 55، ط:دارالفكر)
(لا تصح الإجارة لعسب التيس) وهو نزوه على الإناث (و) لا (لأجل المعاصي مثل الغناء والنوح والملاهي).
الشامية :(4/ 268، ط:دارالفكر)
وعرف بهذا أنه لا يكره بيع ما لم تقم المعصية به كبيع الجارية المغنية والكبش النطوح والحمامة الطيارة والعصير والخشب الذي يتخذ منه العازف .