السلام علیکم ورحمۃاللہ اللہ وبرکاتہ!
مفتی صاحب! اگر پانی کا رنگ دھندلا ہو تو کیا اس سے غسل یا وضو کر سکتے ہیں؟
مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں۔ شکریہ
اگر پانی پاک، جامد چیز جیسے: مٹی وغیرہ کی وجہ سے دھندلا ہوگیا ہو اور اس میں رقت (پتلاپن) اور سیلان (بہاؤ) باقی ہو تو اس سے وضو اور غسل کرنا درست ہے اور اگر اس طرح نہ ہو تو پھر اس سے وضو اور غسل درست نہیں ہوگا اور اگر مائع یعنی بہنے والی چیز کی وجہ سے دھندلا ہو اور اس کی وجہ سے پانی کے تین اوصاف (رنگ ،بو، مزہ) میں سے کوئی دو وصف بدل جائیں تو اس سے وضو اور غسل درست نہیں اور اگر مائع چیز پانی کے کچھ اوصاف میں موافق ہو جیسے دودھ وغیرہ تو پانی کا کوئی ایک وصف بدلنے سے وہ پانی ناپاک ہوگا اور اس سے وضو درست نہیں ہوگا ۔
*الشامیة:(181/1،ط:دار الفکر )*
قوله: فبثخانة) أي فالغلبة بثخانة الماء: أي بانتفاء رقته وجريانه على الأعضاء.
*الدرالمختار:(182/1،ط:دار الفکر )*
ولو مائعا، فلو مباينا لأوصافه فبتغير أكثرها أو موافقا كلبن فبأحدها.
*الھندیة:(21/1،ط:دار الفکر )*
ثم ينظر إن كان الذي يخالطه مما يخالف لونه لون الماء كاللبن وماء العصفر والزعفران ونحو ذلك تعتبر الغلبة في اللون وإن كان لا يخالفه فيه ويخالفه في الطعم كعصير العنب الأبيض وخله تعتبر في الطعم وإن كان لا يخالفه فيهما تعتبر في الأجزاء وإن استويا في الأجزاء لم يذكر في ظاهر الرواية وقالوا حكمه حكم الماء المغلوب احتياطا. هكذا في البدائع.
*وفیه:(21/7،ط:دار الفکر )*
ولا بماء الصابون والحرض إذا ذهبت رقته وصار ثخينا فإن بقيت رقته ولطافته جاز .