اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
مفتیان اکرام اس مسئلہ کے بارے میں کیا فرماتے ہیں کہ مسجد میں جماعت کے دوران نیچی جگہ میں اخر والی صفیں خالی ہوتی ہے لوگ اوپر منزل میں صفیں بناتے ہیں ایا ایسی صورت میں اوپر منزل والے کی نماز درست ہوگی یانہیں
واضح رہے کہ اگر مسجد کی نچلی منزل کی کچھ صفیں خالی ہوں تو بلا کسی شرعی عذر کے اوپر کی منزل میں جاکر امام کی اقتدا میں جماعت سے نماز پڑھنا مکروہ ہے، البتہ چونکہ مسجد کی تمام منزلیں شرعاً ایک ہی مکان شمار ہوتی ہیں، اس لیے نماز کراہت کے ساتھ ادا ہوجائے گی۔
البتہ بہتر اور اولیٰ یہی ہے کہ جب تک نچلی منزل میں جگہ موجود ہو، وہیں نماز ادا کی جائے۔
سنن ابی داؤد:(2/5، رقم الحديث:661،ط:دارالرسالة العالمية)*
حدثنا عبد الله بن محمد النفيلي ثنا زهيرقال: سألت سليمان الأعمش، عن حديث جابر بن سمرة في الصفوف المقدمة، فحدثنا عن المسيب بن رافع ، عن تميم بن طرفة ، عن جابر بن سمرة، قال: قال رسول الله ﷺ: ألا تصفون كما تصف الملائكة عند ربهم قلنا: وكيف تصف الملائكة عند ربهم، قال: يتمون الصفوف المقدمة ويتراصون في الصف.
*ردالمحتار:(647/1،ط دار الفكر )*
ولو صلى على رفوف المسجد إن وجد في صحنه مكانا كره كقيامه في صف خلف صف فيه فرجة.
*البحرالرائق:(29/2،ط:دارالکتاب الاسلامی )*
فإن القوم يقومون على الرفوف والإمام على الأرض ولم يكره ذلك لضيق المكان كذا في النهاية.