معاملات / احکام طلاق / حلالہ اور طلاق مغلظہ

بیوی کو تین طلاق دینے کے بعد شوہر کا انکار کرنے کی صورت طلاق کا حکم

فتوی نمبر : 3543 0000-00-00 0 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

شوہر نے بیوی کو ہمبستری کے لیے بلایا تھا تو بیوی نے طبعیت ٹھیک نہیں ہے یہ کہہ دیا ۔اور باہر آ گئی۔تھوڑی دیر کے بعد باہر آیا ۔اور غصّے میں کہا کہ میں نے تمہیں طلاق دی طلاق دی طلاق دی طلاق دی ۔یہ الفاظ کہہ کر بندہ اندر کمرے میں چلا گیا اور وہ عورت کہہ رہی ہے کہ میرے پاؤں کے نیچے سے زمین نکل گئی اور میں وہیں بیٹھ کر رونے لگ گئی ۔ شوہر نے کمرے کا دروازہ بند کر دیا اور کہا کہ تم میرے گھر سے نکل جاؤ ۔پانچ منٹ کے بعد باہر آ کر کہتا ہے کہ مجھ سے غلطی ہو گئی معافی مانگنے لگ گیا اور کہتا کہ میں نے ایسے نہیں کہا صرف ایک دفعہ کہا ہے اور میں اپنے ہوش میں نہیں تھا غلطی ہو گئی ہے میں نے یہ الفاظ آج تک کبھی نہیں کہے یہ میری زبان سے ویسے ہی نکل گئے ہیں اور شوہر اس بات پر بضد ہے کہ میں نے تمہیں طلاق دی ہے ایک مرتبہ کہا ہے حالانکہ وہ عورت کہہ رہی ہے کہ میں اس بات پر گواہ ہوں کہ اس نے 4 مرتبہ طلاق دی ہے ۔عورت کہہ رہی ہے کہ جب میں نے یہ بات کہی تو شوہر اندر کمرے سے قرآن مجید لے کر باہر آ گیا اور کہنے لگا کہ مجھے اس قرآن کی مار لگے اگر میں جھوٹ بول رہا ہوں میں نے ایک مرتبہ کہا ہے اور پہلے بھی کئی بار وہ جھوٹی قسمیں اُٹھاتا رہتا ہے اس کی کسی بھی بات کا اعتبار نہیں کیا جا سکتا ۔وہ عورت کہہ رہی ہے کہ میں وہاں سے جانے لگی تو شوہر نے اپنے ہاتھ پر چھری رکھ لی اور کہنے لگا کہ کسی کو بتانا نہیں ورنہ میں چھری سے اپنا ہاتھ کاٹ لوں گا میں مسئلہ پوچھ کر آؤں گا ایسے طلاق نہیں ہوتی ہے تم مجھے چھوڑ کر نہ جانا ۔ اس طریقے سے اپنی بیوی کو بہت مجبور کیا تو وہ عورت کہتی ہے کہ میں ڈر گئی کہ کہیں اپنا ہاتھ ہی نہ کاٹ لے ۔کوئی نقصان نہ کر لے ۔میں چپ ہو کر بیٹھ گئی ۔بعد میں پتا نہیں کہ کسی سے پوچھا ہے یا نہیں مجھے آ کر کہتا ہے کہ میں نے مسئلہ پوچھا ہے تو مولوی صاحب کہہ رہے ہیں کہ طلاق نہیں ہوئی ہے بس دو ہزار روپے ہدیہ دیدیں طلاق نہیں ہوئی ہے ۔ آپ فتویٰ کی شکل میں بھیج دیں ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ طلاق کے صریح الفاظ ادا کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے، خواہ شوہر بعد میں انکار کرے یا اپنی بات سے رجوع کرلے۔ لہٰذا پوچھی گئی صورت میں اگر شوہر نے واقعۃً اپنی بیوی کو چار مرتبہ صریح الفاظ میں طلاق دی ہے تو اس سے تین طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوگئی اور بیوی شوہر پر حرام ہوگئی، جبکہ چوتھی مرتبہ کہے گئے الفاظ مزید کسی طلاق کا سبب نہیں بنیں گے۔ البتہ اگر میاں بیوی کے درمیان طلاق کی تعداد میں اختلاف ہو، یعنی شوہر ایک طلاق دینے کا دعویٰ کرے اور بیوی تین طلاقیں دینے کا دعویٰ کرے، تو شرعی فیصلے کے اعتبار سے بیوی پر اپنے دعوے کے ثبوت کے لیے گواہ پیش کرنا لازم ہوگا، بصورتِ دیگر شوہر کا قول قسم کے ساتھ معتبر ہوگا۔ تاہم اگر بیوی نے خود اپنے کانوں سے تین طلاقیں سنی ہیں تو دیانۃً اس کے لیے شوہر کے ساتھ ازدواجی تعلق قائم کرنا جائز نہیں ہوگا۔ نیز شوہر کا یہ کہنا کہ وہ ہوش میں نہیں تھا، محض غصے میں تھا، اس سے طلاق واقع ہونے پر کوئی فرق نہیں پڑتا، جب تک اس کا شعور بالکل زائل نہ ہوگیا ہو۔ باقی دو ہزار روپے ہدیہ دینے سے طلاق ختم ہونے کی بات کی شرعاً کوئی حقیقت نہیں، کیونکہ واقع شدہ طلاق محض رقم دینے سے ختم نہیں ہوسکتی۔

القرأن الكريم :[البقرة:/2 230] فَإِن طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُۥ مِنۢ بَعۡدُ حَتَّىٰ تَنكِحَ زَوۡجًا غَيۡرَهُۥۗ . صحيح مسلم:(128/5،رقم الحديث:1711،ط:دار طوق النجاة) حدثني أبو الطاهر أحمد بن عمرو بن سرح ، أخبرنا ابن وهب ،عن ابن جريج ، عن ابن أبي مليكة ،عن ابن عباس أن النبي ﷺ قال: «لو يعطى الناس بدعواهم لادعى ناس دماء رجال وأموالهم، ولكن اليمين على المدعى عليه . الدرالمختار مع الرد المحتار:(3/ 248، ط: دارالفكر) (ويقع بها) أي ‌بهذه ‌الألفاظ وما بمعناها من الصريح، (قوله وما بمعناها من الصريح) أي مثل ما سيذكره من نحو: ‌كوني طالقا واطلقي ويا مطلقة بالتشديد، وكذا المضارع إذا غلب في الحال مثل أطلقك كما في البحر. البحر الرائق:(277/3،ط: دارالكتاب الإسلامي ) والمرأة كالقاضي إذا سمعته أو أخبرها عدل لا يحل لها تمكينه هكذا اقتصر الشارحون وذكر في البزازية وذكر الأوزجندي أنها ترفع الأمر إلى القاضي فإن لم يكن لها بينة يحلفه فإن حلف فالإثم عليه اهـ. ولا فرق في البائن بين الواحدة، والثلاث اهـ.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حالت حمل میں طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مذاق میں طلا ق کا میسج بھیجنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جاؤمیں نے تجھے طلاق دی ، تم مجھ پر حرام ہو ، میری طرف سے تم آزاد ہو کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاقِ رجعی ، طلاقِ بائن اور طلاقِ مغلظہ میں فرق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تین طلاق کے بعد بوڑھے میاں بیوی کا ایک گھر میں رہنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کو تین طلاق دینے کے بعد شوہر کا انکار کرنے کی صورت طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نشہ کی حالت میں طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تین طلاق کے بعد حلالہ کیےبغیردوبارہ نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کو تین دفعہ کہنا کہ تو مجھ پر طلاق ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق بائن کے بعد عدت کے دوران طلاق صریح واقع ہونے کی وجہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ہوش وحواس میں تین طلاق دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حیض کی حالت میں تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کے لیے غیر مقلد بننا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
موبائل فون پر تین مرتبہ انت طالق کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دو دفعہ زبانی اور ایک دفعہ تحریری طلاق دینے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک مجلس کی تین طلاقیں
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رخصتی سے پہلے تین طلاق دینے کا حکم