حلالہ اور طلاق مغلظہ

نشہ کی حالت میں طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
407
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / حلالہ اور طلاق مغلظہ

نشہ کی حالت میں طلاق کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک آدمی نشہ کرتا ہے اس نے اپنی بیوی کو کہا آج سے تم میری طرف سے آزاد ہو میں تمہیں طلاق دیتا ہوں طلاق طلاق ۔
اس کے بعد اس کے والد یعنی میرے سسر کہتے ہیں کہ اس نے نشے میں طلاق دی ہے یہ واقع نہیں ہوتی لہذا آپ رہنمائی فرمائیں کہ طلاق واقع ہوئی یا نہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ ہر عاقل اور بالغ شخص کی طلاق شرعاً واقع ہوجاتی ہے چاہے وہ نشہ کی حالت میں ہی کیوں نہ دی گئی ہو ۔

حوالہ جات

الهندية:(353/1،ط: دارالفكر)*
وطلاق السكران واقع إذا سكر من الخمر أو النبيذ. وهو مذهب أصحابنا رحمهم الله تعالى كذا في المحيط.

*فتح القدير للكمال ابن همام:(489/3،ط: دارالفكر)*
قوله وطلاق السكران واقع) وكذا عتاقه وخلعه، وهو من لا يعرف الرجل من المرأة ولا السماء من الأرض، ولو كان معه من العقل ما يقوم به التكليف فهو كالصاحي.

*الهداية:(257/2،ط: دارإحياءالتراث العربي)*
«وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة أو ثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها».

*العناية شرح الهداية:(487/3،ط: دارالفكر)*
(ويقع طلاق كل زوج إذا كان عاقلا بالغا، ولا يقع طلاق الصبي والمجنون والنائم) لقوله عليه الصلاة والسلام «كل طلاق جائز إلا طلاق الصبي والمجنون» ولأن الأهلية بالعقل المميز وهما عديما العقل.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 407کی تصدیق کریں
23
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حالت حمل میں طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشہ کی حالت میں طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • حیض کی حالت میں تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کے لیے غیر مقلد بننا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات