السلام علیکم و رحمۃ اللہ تعالیٰ کیا کہتے ہیں علماء کرام اس بارے میں ایک بندہ نے کسی کے پیسے دینے ہیں مگر لینے والے کا کوئی پتہ نہیں کہ کہاں ہے اب اگر دینے والا لینے والے کی طرف سے نوافل یا عمرہ کرکے اس ثواب لینے والے کو ایصال ثواب کردے تو کیا یہ جایز ہے اور قرض ادا ہوجاے گا کہ نہیں
پوچھی گئی صورت میں اگر کسی شخص کے ذمے کسی دوسرے شخص کا قرض باقی ہے اور قرض خواہ کا کوئی پتا نہیں کہ وہ کہاں ہے، تو مقروض کو چاہیے کہ اسے تلاش کرنے اور اس تک اس کا حق پہنچانے کی حتی الامکان کوشش کرے۔ اگر تلاش کے باوجود اس کا کوئی سراغ نہ ملے تو اس کی طرف سے اتنی رقم کسی مستحقِ زکوٰۃ کو صدقہ کر دے، البتہ اگر بعد میں قرض خواہ مل جائے اور صدقہ کرنے کی اجازت دے دے تو قرض ادا ہو جائے گا، ورنہ اسے اپنے مال سے اس کا قرض ادا کرنا لازم ہوگا۔ واضح رہے کہ صرف مذکور شخص کی طرف سے نوافل پڑھنے یا عمرہ کرکے ثواب ایصال کرنے سے قرض ادا نہیں ہوگا۔
القرآن الکریم :(النساء4: 29) يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تَأۡكُلُوٓاْ أَمۡوَٰلَكُم بَيۡنَكُم بِٱلۡبَٰطِلِ إِلَّآ أَن تَكُونَ تِجَٰرَةً عَن تَرَاضٖ مِّنكُمۡۚ ﵞ. مجمع الأنهر:(709/1،ط:دار إحياء التراث العربي) وفي التنوير من عليه ديون ومظالم جهل أربابها وأيس من معرفتهم فعليه التصدق بقدرها من ماله وإن استغرقت جميع ماله ويسقط عنه المطالبة في العقبى. الدر المختار:(283/4،ط: دارالفكر) (عليه ديون ومظالم جهل أربابها وأيس) من عليه ذلك (من معرفتهم فعليه التصدق بقدرها من ماله وإن استغرقت جميع ماله) هذا مذهب أصحابنا لا تعلم بينهم خلافا كمن في يده عروض لا يعلم مستحقيها اعتبارا للديون بالأعيان (و) متى فعل ذلك (سقط عنه المطالبة) من أصحاب الديون (في المعقبي) مجتبى. وفي العمدة: وجد لقطة وعرفها ولم ير ربها فانتفع بها لفقره ثم أيسر يجب عليه أن يتصدق بمثله.